مولانا مودودی اور درود وسلام حصہ دوم

اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىِٕكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ١ؕ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِيْمً
اللہ اور اس کے ملائکہ نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں اے لوگوں جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجو-

یہ حکم جب نازل ہوا تو متعدّد صحابہؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ، سلام کا طریقہ تو آپؐ ہمیں بتا چکے ہیں (یعنی نماز میں السّلام علیک ایّھا النبی وراحمۃاللہ و برکاتۃٗ اور ملاقات کے وقت السّلام علیک یا رسول اللہ کہنا)مگر آپ پر صلوٰۃ بھیجنے کا طریقہ کیا ہے ؟اس کے جوا ب میں حضورؐ نے بہت سے لوگوں کو مختلف مواقع پر جو درود سکھائے ہیں وہ ہم ذیل میں درج کرتے ہیں :

کعب بن عجُر ہؓ : اللّٰہم صل علٰی محمد و علٰی اٰل محمد کما صلیت علٰی ابراہم وعلی ال ابراہیم انک حمید مجید و بارک علٰی محمد و علٰی اٰل محمد کما بارکت علٰی ابراہیم و علٰی اٰل ابراہیم انک حمیدٌ مجید یہ درود تھو ڑے تھو ڑے لفظی اختلافات کے ساتھ حضرت کعب بن عجر ؓ سے بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، امام احمد ؒ ، ابن ابی شیبہ ، عبدالرزاق ، ابن ابی حاتم اور ابن جریر نے روایت کیا ہے۔

ابن عباسؓ : ان سے بھی بہت خفیف فرق کے ساتھ وہی درود مروی ہے جو اوپر نقل ہوا ہے (ابن جریر)

ابو ُحمید سا عدی ؓ: اللہم صلی علی محمد وازاجہ وذریتہ کما صلیت علی ابراہیم وبرک علی محمد و ازواجہ و ذریتہ کا بارکت علی ال ابراہیم انک حمیدٌ مجید (مالک ، مسلم ، ابو داود ، ترمذی ،،نسائی ، احمد ، ابن حبان، حاکم )

ابُو مسعود بدریؓ: اللّٰھُمّ صَلیّ علٰی مُحَمّدٍ وَ علیٰ اٰل محَمّدٍ کَمَا صَلّیتَ علیٰ اِبراھیمَ وَبارک عَلیٰ محمدٍوعلیٰ اٰل محَمّدٍ کما بارک علیٰ ابراھیم فی العالمین انّکَ حمیدٌ مَّجید( مالک، مسلم ، ابوداود ، ترمذی ، نَسائی، احمد، ابن جریر، ابن حبان ، حاکم)

ابو سعیدخُدری ؓ : اللہم صل علی محمد عبدک ورسولک کما صلیت علی ابراھیم و بارک علی محمد و علی ال محمد کما برکت علی ابرھیم (احمد بخاری نسائی ، ابن ماجہ )

ابو ہریرہ ؓ : اللہم صل علی محمد و علی ال محمد و بارک علی محمد و علی ال محمد کما صلیت و برکت علی ابراہیم فی العالمین انک حمیدٌ مجید (نسائی )

طلحہ: اللہم صل علی محمد و علی ال محمد کما صلیت علی ابراھیم انک حمید مجید و بارک علی محمد و علی ال محمد کما بارکت علی ابراھیم انک حمیدٌ مجید (ابن جریر)

یہ تمام درود الفاظ کے اختلاف کے باوجود معنی میں متفق ہیں۔

(تفھیم القرآن ،سورہ الاحزاب آیت نمبر ٥٦ حاشیہ نمبر ١٠٧ )
Saleem Ullah Shaikh
About the Author: Saleem Ullah Shaikh Read More Articles by Saleem Ullah Shaikh: 534 Articles with 1459418 views سادہ انسان ، سادہ سوچ، سادہ مشن
رب کی دھرتی پر رب کا نظام
.. View More