کیونکہ میں بھی ایک لڑکی ہوں

لڑکیاں محبت کرنے سے نہیں ڈرتی لڑکیاں صرف چکر چلانے والے لڑکوں سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں ان لڑکوں سے ڈرتی ہے جو محبت کے نام پر صرف چکر چلاتے ہے۔ اور شادی صرف ماں کی مرضی سے کرتے ہے ۔ لڑکوں کا کچھ نہیں جاتا عزت لڑکی کی ہوتی ہے لڑکیاں اپنی عزت نیلام ہونے سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں اپنے ارمان ٹوٹ جانے سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں کسی کا ہاتھ پکڑ کر راستے میں چھوٹ جانے سے ڈرتی ہے۔لڑکیاں محبت کی fantasy میں جینے سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں ''میری ماں کسی ایسے لڑکی سے شادی نہیں کرے گی جو گھر سے باہر غیر مردوں میں کام کرتی ہے '' سننے سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں چھپ چھپ کے رونے سے ڈرتی ہے۔ لڑکیاں محبت سے نہیں ڈرتی محبت کا شکر ہونے سے ڈرتی ہے۔

لڑکیاں اپنے خواب ٹوٹ جانے سے ڈرتی ہیں، لڑکیاں کسی اجنبی کو محبت کے نام پر اس کے خواب مر جانے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں کسی اجنبی کے ہاتھوں اپنی ہنسی چھن جانے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں اپنے دل میں بسنے والے ہر ارمان کے ٹوٹ جانے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں بیوفائی کرنے والے لڑکوں سے ڈرتی ہیں،جو لڑکیاں اپنے کھلونے ٹوٹ جانے پر سارا گھر سر پر کھڑا کر دیتی ہیں وو محبت کر کے ٹوٹ جانے سے ڈرتی ہیں۔لڑکیاں پہلی نظر میں پہچان لیتی ہیں مگر اس کے باوجود یہ اس رشتے کو پروان چڑھنے سے روک دیتی ہیں کہ شاید ان کی آنکھوں نے غلط پڑھا ہے۔ لڑکیاں محبت کے اظہار سے ڈرتی ہیں لڑکیاں اس سکون کو لینے سے ڈرتی ہے جو ان کی عزت کو مٹی میں رول دے لڑکیاں محبت کے نشے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں محبت سے اخذ عشق سے ڈرتی ہیں لڑکیاں جانتی ہے اگر ایک بار محبت پیدا ہو گی تو نکلنا مشکل ہے وو اس مشکل سے ڈرتی ہیں لڑکی ڈرتی ہے دل کا حال بتانے سے لڑکی ڈرتی ہے جوکر بننے سے لڑکی ڈرتی ہے کچھ بھی ٹھیک نا ہونے پر کہنے سے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

لڑکیاں سردیوں کی شام کو یاد کرنے سے ڈرتی ہیں جب ہاتھ محبت کا ہو، لڑکیاں پہاڑوں میں ہم دونوں رہیں گے اور کوئی بھی نہیں ہوگا اس خواہیش سے ڈرتی ہیں لڑکیاں اپنے ماں باپ کی عزت کے خراب ہونے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں بہت نازک ہوتی ہیں۔

کیوں کے لڑکیاں جانتی ہیں عزت صرف لڑکی کی ہوتی ہے احتیاط لڑکیوں کو کرنی چاہیے لڑکوں کے لئے بہت آسان ہے چار لڑکوں میں دو تین سگرٹ کی ڈبیاں پینا اور قہقوں میں مذاق اڑانا اور اسی لڑکی کا نام لے کے ہنسنا کہ اب وہ وو ہی چکر کسی اور لڑکے کے ساتھ چلا رہی ہو گی کیوں لڑکے مطلب پرستی کرتے ہے لڑکیاں صرف محبت کرتی ہیں اختیاط لڑکیوں کو کرنا چاہیے۔کیوں کہ یہ لڑکیاں ہیں

لڑکیاں جانتی ہیں تماشا ہے جسموں کا، محبت مر چکی ہے۔ لڑکیاں انٹرنیٹ کے scandal بنے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں دھوکہ کھانے کے بعد پھنکے کے ساتھ لٹک کر مر جانے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں اپنے باپ کے شرمندہ ہونے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں لڑکوں کو خوش کرنے کے لئے بیہودہ ویڈیوز بھیجنے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں اسی لڑکے سے خود کی بے عزتی کروانے سے ڈرتی ہیں لڑکیاں لڑکوں کی demand پوری کرنے سے ڈرتی ہیں-

لڑکیاں اس وقت سے ڈرتی ہے لڑکے کی ڈیمانڈ پر اس کے دوستوں کو خوش کرنا پڑ جاے لڑکیاں اس وقت سے بھی ڈرتی ہیں جب اپنی سہیلی کے ہمراہ اپنے محبوب سے ملنے جاے اور زیاددتی کا شکار ہوجائے لڑکیاں اس وقت سے ڈرتی ہے جب وہ کسی بے حس لڑکے کے سامنے رو رو کر کہے کے شادی کا وعدہ کر کے میرے جسم سے کھیلتے رہے ہو اور وو مسکراتا رہے اور کہے کے جو میرے پاس آ سکتی ہے وہ اور کس کس کے پاس گئی ہوگی در حقیقت یہ عیاش مردوں کی نفسیات ہے۔

لڑکیاں یاد رکھنا چاہئیے کہ مرد تو جسم کا بھوکا ہے۔اسے انسان سے جانور بننے میں دیر نہیں لگتی عزت لڑکیوں کی ہوتی ہے اختیاط لڑکیوں کو کرنا چاہیے ہر مرد مرد نہیں ہوتا کچھ مرد شیطان ہوتے ہیں اچھی لڑکیاں اپنی عزت آپ کرتی ہیں اچھی لڑکیاں خود کو سمبھالنا جانتی ہیں اگر کوئی لڑکی نہیں جانتی تو میری یہ تحریر پڑھے ہو سکتا ہے آپ اپنی عزت کرنا شروع کر دیاور خود کشی اور عمر بھر کی رسوائی ؂ سے بچ جاے یاد رکھیے گا آپ کا خیال آپ سے زیادہ کوئی نہیں رکھ سکتا۔

Maryam Ch
About the Author: Maryam Ch Read More Articles by Maryam Ch: 2 Articles with 1874 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.