ریمنڈ ڈیوس مجرم ہے سو اسے سزا بھی ملنی چاہیے

امریکی قاتل ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہری فہیم کی بیوہ نے قاتل کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر احتجاجاً خود کشی کرلی۔ تشویشناک حالت میں اسے اسپتال لایا گیا جہاں اس کا انتقال ہوگیا۔

امریکی قاتل کی سزا کیا ہونی چاہیے اس کا فیصلہ مقتولین کے اہل خانہ کو کرنا چاہیے کیونکہ ایسے مجرم کو اگر سزا نہ دی گئی تو حکومت عوام کا اعتماد کھو بیٹھے گی۔

ہمارے ملک میں اگر کوئی سرے عام قتل کرے تو اس کو رہا کردیا جائے اور اگر امریکا میں کوئی پاکستانی جرم ثابت نہ ہونے پر بھی گرفتار ہوجائے اور مسلسل اذیت میں مبتلا کیا جائے تو یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔

اگر ریمنڈ ڈیوس کو سزا نہ سنائی گئی تو آئندہ کے لیے شرپسندوں کو سرعام کاروائی کرنے کا حوصلہ مل جائے گا جو ہمارے وطن کے لئے انتہائی خطرناک بات ہے۔

پوری قوم چاہتی ہے کہ امریکا کے کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریمنڈ ڈیوس کو سزا ملنی ہی چاہیے کیونکہ وہ مجرم ہے اور مجرم کو سزا ملنی چاہیے۔

امریکا کہتا ہے ریمنڈ ڈیوس امریکی سفارت خانے کا ٹیکنیکل ایڈوائزر ہے اور اسے کسی بھی قسم کے مقدمے اور کاروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اگر امریکا یہ کہتا ہے کہ اسے استثنیٰ حاصل ہے تو اس کا مطلب ہوا کہ امریکا اس کے جرم کو تسلیم کرتے ہوئے یہ کہتا ہے کہ اس پر کوئی کاروائی نہ کی جائے کیونکہ اسے استثنیٰ حاصل ہے۔

۔۔۔۔ اس سے ثابت ہوا کہ امریکا نے کم از کم اپنے شہری کا جرم تو قبول کیا، مگر ہمیں ان کے کسی کہنے میں نہیں آنا چاہیے اور انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے 3شہریوں کے قتل کے جرم میں سزا سنائی جانی چاہیے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری صاحب کو اس واقعے کا ازخود نوٹس لے کر کاروائی کرنی چاہیے۔
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37723 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.