علامات قیامت قسط نمبر۲

علامات متوسطہ
علامات متوسطہ میں تاتاریوں کا عالم اسلام پر حملہ ، مدینہ منورہ میں آگ کا لگنا(یہ آگ جمادی الثانی 650 ھ جمعہ کے دن مدینہ منورہ میں ظاہر ہویی اور تقریبا ایک ماہ تک چلتی رہی ) ، اولاد کا ماں پاب کا نافرمان ہونا، دنیا میں اونچی اونچی عمارتوں کا بننا اور ان پر فخر کرنا ، مسلمانوں کا بہت کثیر تعداد میں ہوکر بھی مغلوب ہونا ،سرخ آندھی اور زمین کے دھنس جانے کا عزاب، پہلی امتوں کی روش اختیار کرنا ، سود کا عام ہوجانا ، منافق بھی قران پڑھے گا ، سب سے پہلے خلافت ٹوٹے گی ، دجال کی آمد کا انکار ، علماء کا قتل ہونا ، فالج کی بیماری کا عام ہونا ، وقت کا تیزی سے گزرنا ، چاند میں اختلاف یعنی یہ کہ چاند پہلی تاریخ کا ہے یا دوسری تاریخ کا ، جدید ٹیکنالوجی کا ظاہر ہونا ، ہر قوم کا حکمران منافق ہوگا ، عرب کی بحری ناکہ بندی ، عراق پر قبضے کی پیشن گوی ، عورتوں کا کپڑے پہن کر بھی ننگا نظر آنا یا عورتوں کا باریک لباس پہننا جس سے ان کے بدن کے اعضاء کا صاف ظاہر ہونا ، اولاد کا نافرمان ہونا ، روپے پیسے کا عام ہونا ، اونچی اونچی عمارتیں کا بننا ، بے ریش حافظوں کا ظاہر ہونا ، مساجد کو سجانا یعنی مسجدیں پکی بنانا اور ان میں نمازیوں کا نہ ہونا یا کم ہونا ،زلزلوں کا کثرت سے آنا ، حدیث میں آتا ہے کہ حرج بہت زیادہ ہوگا صحابہ نے فرمایا حرج کیا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قتل بہت زیادہ ہوگا، زنا کا عام ہونا ، ناچنے والوں کا کثرت سے ظاہر ہونا، شراب کو نام بدل کر حلال کردینا ، جھوٹے لوگوں کا دینی مساءل پر راءے زنی کرنا ، اپنے اگلے لوگوں پر طعن و تشنیع کرنا اور ان کو برا کہنا ، عیسایوں کا متحد ہوکر مسلمانوں پر چڑھاءی کرنا ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو چھوڑ دینا ، مسلمانوں کا غیر قوموں کی مشابہت اختیار کرنا

مزید قیامت کی علامات متوسطہ دیکھنے کے لیے بحاری شریف ، صحیح مسلم ، جامع ترمذی ، سنن ابی داؤد ، سنن ابن ماجہ ، سنن نسایی ، مسند احمد بن حنبل کے ابواب فتن دیکھیے

علامات کبریٰ

قیامت کی علامات کبری ۱۰ ہیں جن کے بعد ہی قیامت بپا ہوگی

اور حدیث میں آتا ہے کہ ان دس علامات کا یکے بعد دیگرےظاہر ہونا جیسے تسبیح کے دانے ٹوٹنے کے بعد یکے بعد دیگرے گرتے ہیں اسی طرح یہ علامات بھی بہت جلدی جلدی وقوع میں آئیں گیں

۱۔ حضرت محمد بن عبداللہ (امام مہدی علیہ رضوان) کا ظہور

۲۔ دجال کا نکلنا

۳۔ حضرت عیسی علیہ السلام کا نزول آسمان سے

۴۔ یاجوج ماجوج کا نکلنا

۵۔ دابتہ الارض کا نکلنا (یہ ایک جانور ہوگا جس کے پاس حضرت سلمان علیہ اسلام کی انگھوٹی اور حضرت موسیٰ علیہ اسلام کا عصا مبارک ہوگا انگھوٹی سی منافق اور کافروں کے چہرے پر نشان لگائے گا جس ان کا چہرہ سیاہ ہوجائے گا اور عصا سے مومن مسلمانوں کے ماتھے پر ایک لکیر کھینچ دیگا جس ہر ہر مومن کا چہرہ نورانی اور روشن ہوجایے گا اس طرح کافر اور مومن الگ الگ پہچان میں آئیں گے)

6۔ دخان (ایک دھواں کا نکلنا)

7۔ سورج کا مغرب سے نکلنا

8۔ آگ کا لوگوں کو ملک شام کی طرف ہانکنا

9۔ خانہ کعبہ کا ڈھایے جانا

10۔ حضرت اسرافیل علیہ اسلام کا صور پھوکنا

ان تمام علامات دیکھنے کے لیے آپ حضرات اس ویب لنک سے مراجعت فرمائیں

https://www.banuri.edu.pk/ur/node/248

جاری ہے
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 96274 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.