روزی میں برکت کا نسخہ

١ کھانا کھانے سے پہلے اوربعد ہاتھہ پُہنچوں تک دھونا سنّت ہے، کُلیّاں کرکے مُنہ کا اگلا حصہ بھی دھو لیجئے مگر کھانے سے قبل دھوئے ہوئے ہاتھ مت پُونچھئے۔ سرکار مدینہ صلیٰ اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا: “کھانے سے پہلے اور بعد میں وضو کرنا یعنی ہاتھ منہ دھونا رزق میں کشادگی کرتا اور شیطٰان کو دور کرتا ہے-“ کنزالعمال ج ١٥ ص١٠٦ 

٢ اگر کھانے کیلئے کسی نے منہ نہ دھویا تو یہ نہیں کہیں گے کہ اس نے سنت ترک کردی- ہاں جنب یعنی بے غسلے نے اگر منہ نہ دھویا تو مکروہ ہے اور حیض والی کا بغیر دھوئے کھانا مکروہ نہیں- بہار شریعت حصہ١٦ص ٢٠ مکتبتہ المدینہ باب المدینہ کراچی

٣ کھاتے وقت الٹا پاؤں بچھا دیجئے اور سیدھا گھٹنا کھڑا رکھئے یا سرین پر بیٹھ جائیے اور دونوں گھٹنے کھڑے رکھئے یا دو زانوں بیٹھئیے، تینوں  میں سے جس طرح بھی بیٹھیں گے سنت ادا ہو جائے گی- کھانا کھانے کا اسلامی طریقہ ص٣

٤ سیدھے ہاتھ سے کھائیے، اُلٹے ہاتھ سے کھانا،پینا، لینا، دینا، شیطان کا طریقہ ہے۔
کھانا کھانے کا اسلامی طریقہ ص٨
Tariq Hayat
About the Author: Tariq Hayat Read More Articles by Tariq Hayat: 5 Articles with 8432 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.