کیا یہ ظلم نہیں ہے ؟؟

ہر ادارہ اس اصول کا پابند ھے کہ اس میں موجود ہر بندہ اپنے فرض سے ناانصافی نہ کریں اور اگر وہ اپنے فرض سے کوتائی کرتا ھے تو ادارہ کوئی بھی ھو اسکو اختیار ھے کہ اپنے غیر مخلص ورکر کی جگہ فرض شناس ورکر کو رکھا لیں...

پاکستان کا مستقبل, روشن تعلیمی معاشرہ, اخلاق ؤ کردار میں پروان چڑھنے والی نئی نسل کی نشوونما تعلیمی ادارے ہی اہم کردار ادا کرتے ہیں.اور اگر ان سرکاری تعلیمی اداروں میں فرائض ادا کرنے والے اپنے فرائض سے غفلت اختیار کر لیں یا پھر ان اداروں کے سرپرست اپنے فرض شناس لوگوں کو نوکریوں سے فارغ کر دیں تو بھی کسی بھی معاشرے کا, ملک ؤ قوم کا روش مستقبل تاریکی کی دلدل میں چلا جاتا ھے....

مقامی لوگوں جن میں صحافی حضرات اور ملازمین شامل ہیں کے بقول چیچه وطنی اور کسووال میں گزشتہ تقریباً 16 سال سے زائد اپنی خدمات سرانجام دینے کے باوجود پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل نے اپنے ملازمین کو مستقل کرنے کی بجائے نوکریوں سے فارغ کرکے بیروز گار کردیا دد رر کی ٹھوکریں کھانے کے لیے...

اب تقریباً پنجاب بھر میں سینکڑوں ملازمین بیروزگار ھو چکے ہیں اور ان گھرانوں کی نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ،
چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل جناب فیصل اعجاز صاحب کے ظالمانہ فیصلہ کے خلاف پنجاب بھر میں وی ٹی آئی کے اساتذہ سراپا احتجاج ہیں.

وی ٹی آئی سے ٹریننگ حاصل کرنے والے سینکڑوں طلباء و طالبات اپنے اساتذہ کے مطالبات منظور کرنے کی اپیل کی ھے ،

جناب چیف جسٹس آف پاکستان صاحب سے صورتحال کا سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ھے. تفصیل کے مطابق پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میں عرصہ دراز سے طلباء و طالبات کو فنی ، تعلیمی و دیگر علوم سے آراستہ کرنے والے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو بلاجواز نوکریوں سے فارغ کردیا گیا جبکہ پنجاب بھر میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کی برانچز میں باقاعدہ سیٹیں موجود ہیں مگر انتظامیہ نے انہیں نوکریوں برخاست کرکے غیر تجربہ کار بھرتیوں کا عمل شروع کردیا ھے. جس کے باعث پنجاب بھر میں کام کرنے والے ہزاروں انسٹرکٹرز ،لیب اسسٹنٹس بیروز گار ہوچکے ہیں اور نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی ہے ۔

پنجاب درجن بھر سے زیادہ انسٹرکٹرز اور لیب اسسٹنٹس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ شعبہ جات میں سیٹیں موجود ہونے کے باوجود ہمیں فارغ کرکے نیا سٹاف بھر تی کرنا پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور اعلیٰ حکام کی ہمارے ساتھ سخت زیادتی ہے ہم سالہاسال سے نوکریاں کررہے ہیں جس کے نتیجہ ہمیں بلا جواز اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوکریوں سے برخاست کرکے ہمیں بیروزگار کردیا گیا ۔

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وی ٹی آئی سے فارغ ہونے ہزاروں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں گے ۔نوکریوں سے برخاست ہونے اساتذہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ نیا سٹاف بھرتی کرنے کی بجائے تجربہ کار سٹاف کو سان کی ڈیوٹیوں پر بحال کیا جائے اور چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین فیصل اعجاز سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمیں بیروز گار کرکے خودکشیاں کرنے پر مجبور نہ کریں اور اپنے فیصلہ کو منسوخ کریں ۔

اس نئے نوکریوں سے فارغ سونامی کا اگر بروقت سدباب نہ کیا تو حالات خراب ھوتے ھوۓ نظر آتے ہیں... ان فارغ ھونے والوں کا اگر تجربہ, تعلیم, اخلاق ؤ کردار میعار کے خلاف ھے تو انکی جگہ نئے تعلیم یافتہ باکردا ؤ اخلاق ,تجربہ کار اور اپنے کام سے مخلص اساتذہ رکھنا قانون کے مطابق اور انکو فارغ کرنا بھی قانون کے مطابق ھے لیکن اگر وہ تمام حضرات ادارے کے میعار پر پورے اترتے ہیں تو یہ نہ صرف انکے ساتھ زیادتی ھے بلکہ یہ انکے مصوم بچوں کے روشن مستقبل کو تاریکی میں بدلنے کی کوشش ھے....
 

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 875 Articles with 460412 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More