ہما رے پیارے نبی پر سب کچھ قربان

اے الله ہمارے پیرے نبی آ قائے دو جہاں حضرت محمد صلیٰ اﷲ علیہ وسلم کی پوری امت پر رحم فرما۔آمین

السلامُ علیکم

میرے پیرے دو ستوں ! آج ہماری سب سے بڑی شکست کی وجہ الله اور اسکے رسولّ سےّ تعلق کا ٹوٹ جانا ہے۔ تفرقہ بازی نفرت لعن طعن نے ہمیں ماڑ ڈالا۔ ہم الله کے زکر سے بہت دور ہو گئےآ ج پھر ہمیں زبانی جمع خرچ چھوڑ کر حقیقی طور پر اپنے پیارے نبی حضرتِ محمد مصطفٰیّ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا۔ یہی آپ کی سچی محبت ہے۔

الله تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے

اے محمد ّہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لئے خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا ہے مگر اکثر لوگ اس سے نا واقف ہیں۔ سورہ سبا آیتت نمبر ٢٨

پھر اگر وہ تیری بات نہ مانیں پھر تو جان لئے کہ وہ محض صرف اپنی خواہشات کی پیروی کرتے ہیں۔اور اس شخص سے زیادہ گمراہ کون ہوگا جس نے اللہ کی پیروی چھوڑ کر اپنی پیروی کی ۔ سورہ القصص آیئت نمبر ٥٠

اور جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کا نتیجہ دیکھ لے گا اور جس نے زرہ برابر بدی کی ہو گی وہ اس کا نتیجہ دیکھ لے گا سورہ زلزال آیت نمبر ٧-٨

اے نبی ّ تلاوت کرو اس کتاب کی جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے۔ اور نماز قائم کرو یقینً نماز فحش اور برے کاموں سے رو کتی ہے اور اللہ کا ذکر اس سے بھی زیادہ بڑی چیز ہے ۔اللہ جانتا ہے جو کچھ تم لوگ کرتے ہو۔ سورہ العنکبوت آیت نمبر ٤٥

جنہو ں نے نماز کو ضائع کیا اور خواہشات کی پیروی کی پس عنقریب ہے کہ وہ گمراہی انجام سے دو چار ہوا البتہ جو توبہ کرلیں اور ایمان لے آئیں اور نیک عمل اختیار کرلیں وہ جنت میں داخل ہوں گے۔اور انکی زرہ برابر بھی حق تلفی نہ ہوگی۔ سورہ مر یم آ یت نمبر ٥٩-٦٠

پیارے دوستو

آج پھر ہم سب کو گناہوں کو چھوڑ کر پانچ وقت کی نماز اور ایسا ذکر جو کائنات میں سب سے افضل ذکر ہو اپنانا ہوگا۔ جو ہمارے تعلق کو اللہ سے جوڑ دے جس نے اپنے رب کو راضی کیا۔ اس نے سارے جگ کو راضی کیا۔ اور جو اپنے رب کو راضی کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اللہ کا ذکر کرے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ جو ہر روز پورے دن میں2000 مرتبہ کلمہ طیبہ 100 مرتبہ درود ابراہیمی 313 مرتبہ استغفرُاللہ اور بعد نمازِ عشا اول آخر گیارہ مرتبہ درودِ پاک اور اکتا لیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑﺀے تو وہ بہت جلد اللہ کی رحمت کو اپنے سامنے دیکھے گا۔ بشرط یہ کہ انسان گناہِ کبیرہ چھوڑ دے۔
M.Tauqer Umar
About the Author: M.Tauqer Umar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.