آصفہ (سو لفظوں کی کہانی )

یہ کہانی ان تمام معصوم بچے، بچیوں (آصفہ، زینب) کے نام جو درنده صفت لوگوں کے باعث کبھی بڑے نہیں ہوپائنگے.
"آصفہ" سو لفظوں کی کہانی
ہرنی اچھلتی کودتی جنگل میں کلیلییں بهرتی جارہی تھی اچانک لگڑ بهگوں کے ایک گروه نے اس کو گھیر لیا. اس نے خوف ودہشت سے آنکھیں اپنی بند کرلیں. باآواز بلند اس نے اپنے ماں باپ کو آوازیں دیں. مگر لگڑ بهگے اس کا ایک ایک عضو زندہ حالت میں کھانے لگے. عرش ہل گیا. فرشتے دہل گئے. شیطان نے اپنے حواریوں کو اپنے ساتھ لمبی ویکیشن vacation پر لے جانے کی حامی بهر لی. شیطان تمسخر سے مسکرایا
"ہم سے بہتر انهوں نے کام سنبھال لیا ہے. "
 

Mona Shehzad
About the Author: Mona Shehzad Read More Articles by Mona Shehzad: 168 Articles with 265064 views I used to write with my maiden name during my student life. After marriage we came to Canada, I got occupied in making and bringing up of my family. .. View More