افغان شہری بھی قندوز واقعے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

سینکڑوں افغانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہروں میں شامل افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر افغان صدر اشرف غنی اور امریکی مخالف نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ قندوز کے علاقے دشت ارچی کے مدرسے میں ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بین الاقوامی دنیا بھی امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے

گردیز میں سینکڑوں افغانیوں احتجاجی مظاہرہ

پکتیا...قندوز میں ہونیوالے واقعے کے خلاف افغان صوبہ پکتیا کے علاقے گردیز میں سینکڑوں افغانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہروں میں شامل افراد نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر افغان صدر اشرف غنی اور امریکی مخالف نعرے بھی لگائے اور مطالبہ کیا کہ قندوز کے علاقے دشت ارچی کے مدرسے میں ہونیوالے واقعے کی تحقیقات کی جائے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بین الاقوامی دنیا بھی امریکی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے-افغان ذرائع کے مطابق مظاہرے میں مقامی افراد ، بچوں ،طلباء سمیت مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افغانیوں نے شرکت کی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ افغانستان سے امریکہ نکل جائے کیونکہ ان کی وجہ سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہورہا مظاہرے میں شامل افراد نے حافظ قرآن اور علماء کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز واقعہ قرار دیا افغان ذرائع کے مطابق مظاہرے کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تاہم مظاہرین کے مشتعل ہونے کی وجہ سے وہ پرامن رہے-

Musarrat Ullah Jan
About the Author: Musarrat Ullah Jan Read More Articles by Musarrat Ullah Jan: 590 Articles with 421861 views 47 year old working journalist from peshawar , first SAARC scholar of kp , attached with National & international media. as photojournalist , writer ,.. View More