گیس سلنڈر کا غیر قانونی کا روبار

ہم آئے دنوں اخبارات پڑھتے ہیں کہ فلاں جگہ گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتیں ہیں ابھی بھی پاکستان کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں ایل پی جی گیس سلنڈر بھرنے کی غیر قانونی دکانیں موجود ہیں جو معروف بازاروں اور شاہراؤں پر گیس فلنگ کا کام کرتی ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے اس گیس کی بدبو سے قریبی دکانداروں اور رہائشی علاقوں کے مکینوں کو کوئی بھی بیماری لاحق ہو سکتی ہے ۔یہ کام ضلعی انتظامیہ کاہے کہ وہ ان پر پابندی لگائے یا پھر ان کی دکانوں کو شہر اور گنجان آبادی سے باہر منتقل کریں میری اطلاع کے مطابق ان پر حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے لیکن اس کے باوجود یہ کاروبار سر عام کیا جارہا ہے ان میں سے کئی دکانیں ایسی بھی ہیں جو رہائشی علاقوں میں ہیں لیکن یہ دکانیں جہاں بھی ہوں گی کسی خطرے سے کم نہیں ہیں اس لئے فوری طور پر اس طرح کے کاروبار کرنے والوں پر سختی کرنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ کسی وقت بھی کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے لاہور شہر کا شاید ہی کوئی ایسا علاقہ ہو جہاں یہ گھناؤنا کاروبار نہ ہوتا ہو۔اس کو زیادہ تر رکشہ ڈرائیور استعمال میں لاتے ہیں یا پھر ایسے صارفین بھی ہیں جو اس گیس کا گھریلو استعمال کرتے ہیں کیونکہ اکثر سردیوں میں گیس کی کمی واقع ہو جاتی ہے اور ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے ایسے میں ہی یہ افراد ان سلنڈروں کا استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ ایسے چھوٹے کاروبار کرنے والے جو برگر،ٹکی ،چنے یا کوئی بھی کھانے کا کاروبار کرتے ہیں وہ بھی ان ہی سلنڈروں کا استعمال کرتے ہیں لاہور اور دیگر شہروں میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعے رونما ہو چکے ہیں جس سے نہ صرف مالی بلکہ جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ابھی تک کسی بھی واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اسی لئے ابھی تک یہ کاروبار شہروں میں جاری ہے جب تک کسی کو سزا نہیں ہو گی تب تک یہ کاروبار نہیں رک سکتا اس بات کی تحقیق بھی ہونی چاہیئے کہ کیا اس کاروبار میں کوئی ایسی بڑی ہستی تو ملوث نہیں اگر ہے تو اس کے خلاف بھی سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے کیونکہ کسی صورت بھی جانوں کا نقصان برداشت نہیں کیا جس سکتا ۔سلنڈر پھٹنے کی ایک وجہ ناقص سلنڈر بھی ہیں ان ناقص سلنڈروں کا نا صرف گھریلو استعملا کی اجاتا ہے بلکہ اسے ٹرانسپورٹ میں بھی استعمال میں لایا جاتا ہے جو کسی وقت بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اور اکثر بنتے بھی ہیں ایسی گاڑیوں کا چیک کیا جانا انتہائی ضروری ہے اور ناقص سلنڈر ہونے کی صورت میں اسے بھاری جرمانہ اور سزا کی جانی چاہیئے تا کہ آئیندہ کوئی ایسا کام نہ کر سکے آئل اینڈ گیس ریگولیڑی اتھارٹی کا فرض ہے کہ وہ ان ناقص سلنڈروں کی فروخت پر فوری پابندی لگائے اور ضلعی انتظامیہ اس کی فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے اور سزائیں دلوائے اگر یہ سب کام اس دھڑلے سے کئے جا رہے ہیں تو یقیناً اس میں محکمہ کے کچھ افراد بھی شامل ہوں گیان کالی بھیڑوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہیئے ایسے خطرناک غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آئے دن ہونے والے حادثوں کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکیصرف ان لوگوں کو لائسنس جاری کئے جائیں جو معیاری سلنڈروں کی یقین دھانی کروائیں لیکن اگر وہ ناقص سلنڈر کی فروخت یا اس میں ایل پی جی فلنگ میں ملوث پائے جائیں تو ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اسیے گھناؤ نے کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کریں تا کہ عام شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے اس کے علاوہ ٹاؤنز کے ایڈمنسٹریٹر اورٹی ایم او کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کا محاسبہ کریں اور انہیں یہ غیر قانونی کاروبار کرنے سے سختی سے منع کریں لیکن اس کے باوجود اگر کوئی باز نہ آئے تو اس کے خلاف بھر پور قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے تا کہ ایسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1845247 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More