باہمی محبت فرمان مصفیٰ کریم رؤف الرھیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روشنی میں

حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کیا : (یا رسول اﷲ!) اس شخص کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے جو کسی قوم سے محبت رکھتا ہے لیکن ان سے ملا نہیں ہے؟ اس پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : (قیامت کے روز) آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھتا ہے-
:: بخاری شریف،کتاب الأدب، 5 / 2283، الرقم : 5817

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا : میری عظمت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرنے والے آج کہاں ہیں؟ میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں کیونکہ آج میرے سائے کے علاوہ کوئی اور سایہ نہیں ہے۔
:: مسلم شریف،کتاب البر والصلة والآداب، 4 / 1988، الرقم : 2566

حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اعمال میں سب سے افضل عمل اﷲ عزوجل کے لئے محبت رکھنا اور اﷲ عزوجل ہی کے لئے دشمنی رکھنا ہے۔
:: ابوداؤ دشریف،کتاب السنة،4 / 198، الرقم : 4599

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر دو بندے اﷲ تعالیٰ کے لئے ایک دوسرے سے محبت کریں اور ایک مشرق میں ہو اور دوسرا مغرب میں (بھی) ہو تو اﷲ تعالیٰ قیامت کے روز انہیں ضرور ملا دے گا اور فرمائے گا : یہ ہے وہ (شخص) جس سے تو میری خاطر محبت کیا کرتا تھا۔
:: شعب الإيمان، 6 / 492، الرقم : 9022

حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : میری خاطر محبت کرنے والوں، میری خاطر (میری) محافل سجانے والوں، میری خاطر ایک دوسرے سے ملنے والوں اور میری خاطر خرچ کرنے والوں کے لئے میری محبت واجب ہو گئی ہے-
:: موطأ، 2 / 953، الرقم : 171، امام مالک
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1285258 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.