کمر درد اور اس کا علاج

خواتین کو عام شکایتوں میں سے ایک کمر کا درد ہے یہ عموماً زیادہ شدید نہیں ہوتا لیکن مسلسل جاری رہنے والا ہلکا درد خاصا پریشان کن ثابت ہوتا ہے

زیادہ محنت طلب کام کرنے سے درد میں اضافہ ہوجاتا ہے قبض اس کی کثرت میں اضافہ کردیتی ہے اور بعض اوقات اوقات قبض اس کا سبب بھی بن سکتی ہے اکثر اوقات یہ در دکمر کے پٹھوں کی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس طرح یہ درد زیادہ بچوں کو جنم دینے یا بچوں کو زیادہ عرصے تک دودھ پلانے والی خواتین کو خاص طور پر متاثر کرتا ہے ہروقت پڑے لیٹے رہنے سے اور کوئی کام کاج نہ کرنا اس درد کے لئے راہ ہموار کرتا ہے ہلکی پھلکی ورزش اس کی شدت کو کم کرتی ہے لیکن سخت ورزش نقصان دہ ثابت ہوتی ہے گردے کی پتھری بھی اس کے اسباب میں سے ایک ہے بعض اوقات بہت کم پانی پینے سے پیشاپ میں تیزابی مادہ بڑھ جاتا ہے اور کمر میں درد ہونے لگتا ہے مردوں کو بھی کمر کے درد کی شکایت ہوسکتی ہے اور ایسا عموماً کمزوری صحت کثرت جماع گردے کی پتھری کمر کا پٹھا چڑھنے یا کمر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے پٹھوں اور جلد کی بعض دوسری بیماریاں بھی کمر کے درد کے باعث بنتی ہے-

علاج:کھانے کے بعد اور سوتے وقت اسپرین کی دو دو گولیاں استعمال کریں دو دن کے بعد اسپرین کی مقدار گھٹا کر ایک گولی کردیں اور آرام آنے تک استعمال کرتے رہیںلکڑی کے تختے یا سخت سطح پر اوندھے منہ لیٹ کر کمر کی مالش کرائیں اگر آپ کے گھر میں گرم پانی کا نلکا موجود ہے تو رکوع کی حالت میں کھڑے ہوکر گرم پانی کی تیز دھار کمر پر گرائیں اور اس حالت میں گھٹنوں پر اپنے جسم کا پورا بوجھ ڈالیں تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد دس منٹ تک یہی عوامل دہراتے رہیں اس سے درد کم ہوجاتا ہے کمر کے درد کے اسباب کا پتا لگانے کی کوشش کریں اور اگر ممکن ہو تو اس کا مناسب انسداد کریں اگر آپ کمزور ہیں توجسمانی قوت کی بحالی کی کوشش کریں ہلکی پھلکی ورزش مفیدہے پانی زیادہ مقدار میں پئیں اگر گھریلو تدابیر ناکام رہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں

پٹھوں کا درد:عام طور پر پٹھوں کا درد سخت ورزش کے بعد ہوتا ہے خصوصاً ایسی صورت میں جب متاثرہ شخص ورزش کا عادی نہ ہو چوٹ بھی پٹھوں کے درد کا سبب بن سکتی ہے نفسیاتی عوامل پٹھوں کے درد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو لوگ ہر وقت نفسیاتی الجھنوں میں مبتلا رہتے ہیں ان کے پٹھے بھی تناﺅ کی حالت میں رہتے ہیں تناﺅ کی وجہ سے پٹھے تھک جاتے ہیں اور ان میں درد ہونے لگتا ہے کئی بیماریاں مثلاً بخار ٹی بی اور جوڑوں کا درد بھی پٹھوں کے درد کے باعث بن سکتے ہیں بعض اوقات کھانے کی کسی چیز سے الرجی کی وجہ سے پٹھوں میں درد ہونے لگتا ہے عورتوں کی نسبت مرد پٹھوں کے درد کا زیادہ شکار ہوتے ہیں یہ درد عام طور پر کندھے گردن،کمر کے نچلے حصے یا چوتڑ کے پٹھوں میں ہوتا ہے ورزش کے بعد ہونے والا بازوﺅں یا ٹانگوں کے پٹھوں میں ہوتا ہے،

علاج:مکمل آرام بنیادی ضرورت ہے ہر چھ گھنٹے بعد اسپرین کی دو گولیاں کھائیے گرم پانی سے نہانا فرحت بخش ثابت ہوتا ہے گرم پانی سے تولیہ بھگو کر متاثرہ پٹھے پر رکھنے سے درد کی شدت کم ہوجاتی ہے پانی اتنا گرم ہونا چاہیے جتنا کہ آپ کا جسم برداشت کرسکے ہر پانچ منٹ کے بعد تولیے کو نئے سرے سے گرم پانی میں بھگو لیے متاثرہ پٹھے کے نیچے تکیہ رکھ کر اس کی ہلکی پھلکی مالش کریں اگر درد کا سبب معلوم ہو تو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں اگر آپ نفسیاتی تناﺅ کا شکار ہیں تو لارجیکٹل یا سٹیلازین کی ایک یا دو گولیاں استعمال کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Mohammad Suleman
About the Author: Mohammad Suleman Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.