ڈارک نیٹ اور ڈارک پرسن - Dark Net and Dark Persons

جہاںDark Netپربحث ہو رہی ہے وہاں Dark Personsکے بارے میں بھی بات ہونی چاہیے کیونکہ Dark Net کی ایجادs Dark Personکی مخصوص ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ہوئی ہے ۔
Dark Personیا Dark Triad Personalityکیا ہوتی ہے؟Dark Personبنیادی طور پر تین خصوصیات کے مجموعہ کا نام ہے (جن کی وضاحت میں آگے چل کر کرونگا)۔ دراصل ہر شخص کی شخصیت کا ایک حصہ ہمیشہ دوسروں کی نظر سے پوشیدہ رہتا ہے ۔ یہ اس شخص کی Dark Sideکہلاتی ہے یعنی انسانی شخصیت کا تاریک گوشہ۔Dark Personکا نظریہ علم نفسیات پیش کرتا ہے جس کے تحت انسانی شخصیت کے ان تاریک گوشوں کو exploreکیا جاتا ہے جو ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوتے ہیں ۔ اس کیلئے ماہر نفسیات ایک ٹیسٹ کا سہارا لیتے ہیں جسے Dark Triad Personality Testکہا جاتا ہے ۔ اس ٹیسٹ کے ذریعہ وہ انسانی شخصیت کے ان پہلوؤں کو جان پاتے ہیں جو تاریکی میں ہوتے ہیں اورجن سے بعض اوقات وہ شخص خود بھی واقف نہیں ہوتا ۔انسانی شخصیت کے ان تاریک گوشوں میں ایسے روجحانات، نظریات، خیالات، جذبات ، احساسات اور خواہشات پائی جاتی ہیں جن کی تسکین Dark Personsکیلئے بڑی ضروری ہوتی ہے ۔ان روجحانات، نظریات، خیالات، جذبات ، احساسات اور خواہشات میں سے اکثر غیر حقیقی، غیر فطری اور نارمل دنیا کے اصولوں سے متضاد اور متصادم ہوتے ہیں اسلیئے ان کی تسکین اور تکمیل Dark Personsکیلئے ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے ۔ وہ ساری دنیا کے سامنے نہ تو ان کا اظہار کر پاتے ہیں اور نہ ان کو حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ چھپ کر اپنی ضرورت کو پورا کرنے کا جتن کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انکی شخصیت کے تاریک گوشے دوسروں کی نظر سے اوجھل رہیں۔

ہمارے ادرگرد بے شمار لوگ جنہیں ہم ملتے ہیں ، جو بظاہر بڑے خوشنما ، خوبصورت ، بے ضرراور معصوم نظر آتے ہیں ۔ کیاوہ واقعی ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے وہ نظر آتے ہیں؟کیا بظاہر جسمانی طور پر تندرست نظر آنے والے لوگ ذہنی طور پر بھی اتنے ہی نارمل اور توانا ہوتے ہیں ؟کیا جو جیسادکھتا ہے ویسا ہی ہوتا ہے ؟زینب مرحومہ کا قاتل عمران علی ایک 24سال کا نوجوان، بظاہر کتنا صحت مند نظر آتا ہے لیکن جو فعل اس نے انجام دیا وہ Extreme Dark Personalityکی ایک classic exampleہے ۔ جس نے اپنی wild wishesکی تسکین کیلئے معصوم بچیوں کی زندگی سے کھیلواڑ کیا۔ FIAنے ایک دوسرے کیس میں بھی ایک نوجوان کو گرفتا ر کیا ہے جو کہ ایک الیکٹریکل انجینئر ہے وہ بھی ایک Dark Personہے اور اس نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ یہ کام پیسوں کیلئے نہیں بلکہ ذہنی سکون کیلئے کرتا ہے ۔ ذہنی سکون؛ یہ ذہنی سکون اورناپاک آرزوؤں کی تسکین ہی ہوتی ہے جو Dark Personکے افعال کو guideاور controlکرتی ہے ۔ واضح رہے کہ ایسے لوگ دماغی یا ذہنی مریض نہیں ہوتے ۔ انکا دماغ مکمل طور پر کام کر رہا ہوتا ہے اور انہیں اس بات کا پورا احساس اور ادراک ہوتا ہے کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اسکا کیا نتیجہ نکلے گا لیکن انکے لیئے یہ بات معانی نہیں رکھتی ۔انکے لیئے صرف وہ ذہنی سکون اہمیت رکھتا ہے جو اس فعل کی انجام دہی سے انہیں حاصل ہوتا ہے اور وہ لذت جو اس قبیح عمل کو کرنے سے وہ اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ۔ اور بات صرف لذت اور ذہنی سکون کی حد تک نہیں ہوتی بلکہ ہر مرتبہ جب ایک Dark Personاپنا پسندیدہ فعل انجام دیتا ہے تو وہ لذت اور سکون کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو مزید طاقتوراور کامیاب تصور کرتا ہے ۔

Dark Personمیں بنیادی طور پرتین قسم کی خصوصیات(Traits)پائی جاتی ہیں؛اول خود سے محبت اور اپنی ذات کو سب سے اہم سمجھنا( Narcissism) دوئم؛ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے دوسروں کو استعمال کرنا(Machiavellianism ) سوئم؛ ایذا رسانی(Psychopathy)۔ ایک چوتھی قسم کی خاصیت بھی ان میں پائی جاتی ہے جس میں Dark Personدوسروں کو تکلیف پہنچا کر اس میں لذت محسوس کرتا ہے (Sadists)۔ان چار خصوصیات کے مجموعہ کا نام Dark Triad Personalityہے ۔یہ چاروں خصوصیات آپس میں interrelatedہیں۔

یہ خصوصیات کم و بیش ہر کسی میں پائی جاتی ہیں لیکن وہ افراد جن میں یہ خصوصیات ایک خاص حد سے زیادہ پائی جاتی ہیں وہ Dark Personsہوتے ہیں اور انکے جرم کا ارتکاب کرنے، دوسروں کو تکلیف پہنچانے اور معاشرے میں بدامنی پھیلانے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ مثبت طور پر ان افراد کے اندر قائدانہ صلاحیتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں اور انکی مخصوص خصوصیات مقاصد کے حصول اور کامیابی میں ان کی معاون ہوتی ہیں ۔ یہ افراد situationکو manipulateاور دوسروں کو exploitکرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور اسطرح یہ اپنا مقصد حاصل کرتے ہیں ۔ Dark Personsکے اندر violent crimeکرنے کی tendencyتو زیادہ ہوتی ہی ہے لیکن یہ لو گ white collar crimeبھی بڑی صفائی سے کرتے ہیں ۔ دوسروں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ، ان سے متعلق معلومات اور راز حاصل کرنا اور موقع کی مناسبت سے ان معلومات اور رازوں کو ان افراد کے خلاف استعمال کرنا ، انا پرستی ، خود پسندی، خود نمائی ، اور دوسروں کے احساسات سے بے اعتنائی Dark Personsکی فطرت میں ہوتی ہے ۔

میں نے اوپر لکھا کہ Dark Netکی ایجاد Dark Personsکی مخصوص ضروریات کوپورا کرنے کیلئے ہوئی ہے اور اسکے استعمال کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں ان کی identity سے کوئی واقف نہیں ہوپاتا کیونکہ ان سے متعلق تمام معلومات encryptedہوتی ہیں ۔ اور یہ معلومات کسی ایک main serverمیں محفوظ نہیں ہوتیں بلکہ بہت سارے چھوٹے چھوٹے serversسے گزرتی ہیں اور ٹکڑوں میں پائی جاتی ہیں لہذا کسی Dark Net userکی identity traceکرنا تقریبا نا ممکن ہوتا ہے ۔ جو technique، Dark Netمیں استعمال ہوتی ہے وہی Whatsappمیں بھی استعمال ہوتی ہے کیونکہ Whatsappسے کی جانی والی کالز اورمیسجزکوبھی end-to-end encryptionکے ذریعہ محفوظ کیا گیا ہے ۔ لہذا Whatsappسے کی جانے والی کالز کو نہ تو کوئی تیسرا سن سکتا ہے اور نہ ہی اس سے کیئے جانے والے میسجز کو کوئی پڑھ سکتا ہے اسطرحthird party کیلئے Whatsappکالر کی identityکو traceکرنا مشکل ہوتا ہے (unlessآپ کا فون ہیک کرکے ڈیٹا تک رسائی حاصل نہ کی جائے )۔

چونکہ Dark Net userکی identityخفیہ ہوتی ہے اسلیئے اسکااستعمال Drugsاور اسلحہ کی فروخت کے علاوہ منی لانڈرنگ سے لیکران تمام مکروہ افعال کی انجام دہی کیلئے ہوتا ہے جو عام دنیا میں شجرہ ممنوعہ ہیں۔ سب سے زیادہ اسکا استعمال Violent Child Pornography and child sex abuseکیلئے ہوتا۔ sadistsلوگ دوسروں کو کرب اور تکلیف میں دیکھ کر یا خود انہیں کرب اور تکلیف میں مبتلا کرکے لذت حاصل کرتے ہیں ۔ دوسرے کو خود جسمانی طور پر ایذا پہنچانے یا پھر اسے ایذا پہنچتے دیکھ کر انہیں خوشی ہوتی ہے اب ایسا عام دنیا میں تو ممکن نہیں کہ آپ کسی کو مرغی کی طرح کاٹ کر پھینک دیں اور پھر اسکے تڑپنے اور جان نکلنے کا تماشہ دیکھیں اور اسکی درد بھری چیخوں اور سسکیوں سے لذت حاصل کریں۔ ان سب مکروہ افعال کو ممکن کرتا ہے Dark Netجہاں Dark Personsدنیا کی نظروں سے اوجھل رہ کر وہ ذہنی سکون حاصل کرتے ہیں جو انہیں توانائی دیتا ہے ۔اسطرح دنیا کے سامنے انکی پارسائی کا برہم بھی قائم رہتا ہے اور انکی wild wishesکی تسکین بھی ہوجاتی ہے ۔ یہ Dark Personalitiesبھی Dark Netکی طرح عام انٹر نیٹ استعمال کرنے والے کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں اور انکی شخصیت کا اندھیرا زینب جیسی روشنی کی ننھی کرنوں کو بے دردی سے نگل جاتا ہے ۔ اگر ہم اپنے اردگرد روشنی کی ان ننھی منی کرنوں کو بکھرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں Dark Personalitiesپر نظر رکھنا ہوگی اور ایک vibrantاور vigilantمعاشرہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگااور روشنی کی ان کرنوں کو اندھیروں سے بچانا ہوگا بصورت دیگر اگر ایک ایک کرکے یہ روشنیاں گل ہوتی گئیں تو پھر اندھیرے میں ہم ایک دوسرے کی صورت دیکھ کر بھی ڈر جائیں گے ۔ پٹواریوں کی حکومت اور پنجاب پولیس کی نااہلی پر تنقید کریں لیکن اپنے آپ سے بھی ایک سوال ضرور پوچھیں کہ ہم ایک ذمہ دار شہری ہونے کا کتنا حق ادا کر رہے ہیں ؟ اﷲ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کی بیٹیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین

Zahid Abbasi
About the Author: Zahid Abbasi Read More Articles by Zahid Abbasi: 24 Articles with 22578 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.