آج میں یہ کام نہیں کروں گا

زندگی کا سفر رواں دواں ہے،ہر انسان صبح اُٹھ کر یہ کہے کہ یا اﷲ ’’آج میں یہ کام نہیں کروں گا‘‘تو یقین جانئے وہ وقت دور نہیں ہو گا کہ آپ پر اﷲ کے اثرار ظاہر ہونا شروع ہو جائیں،آپ میں روحانیت کے سمندر کی لہروں پر سفر کرنے کا طریقہ آ جائے گا،اور یہ طریقہ ہمیں اﷲ کے نزدیک کرے گا بے شک اس طریقے میں ہی اﷲ کی خوشنودی پوشیدہ ہے۔اب کون سے کام ہیں جس کا ہمیں روز عہد کرنا ہے وہ جانتے ہیں:

۱)میں آج اپنا کام ایمان داری سے کروں گا
۲)میں آج تمام دن شکر گذار رہوں گا
۳)میں آج تمام بڑوں کا احترام کروں گا
۴)میں آج غصہ نہیں کروں گا
۵)میں آج فکر مند نہیں ہوں گا

ہر روز یہ عہد کریں،کیونکہ زندگی میں کل نہیں آتی،جو ہے بس آج ہے ۔اگر اس عادت کو ہم اپنی زندگی کا وطیرہ بنا لیں تو منفی توانائیاں ختم ہو جائیں گی اور مثبت توانائیوں کا انسان کی زندگی میں ظہور ہو گا،شروع شروع میں تو مشکل ہو گی لیکن اگر یہ عادت بن گئی تو اس کے اثرات ایسے ہیں کہ انسان کی زندگی میں خاشحالی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔اور حقوق اﷲ اور حقوق العباد بھی اس طرح پورے ہوں گے جس طرح اﷲ چاہتا ہے
 

Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 239569 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.