کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن: اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل

image

کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کی حدود میں 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو سرکاری تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس روز پاکستان سیکریٹریٹ اور تمام وفاقی ادارے بند رہیں گے۔

تاہم اسپتال، بینکس، ضروری سروسز کے دفاتر، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر کھلے رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے 24 دسمبر کو جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US