عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کے 70 فیصد حصص خریدنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ ایئرلائن کے باقی 25 فیصد حصص بھی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عارف حبیب کا کہنا ہے کہ مکمل کنٹرول حاصل کیے بغیر ادارے میں مؤثر اور جامع اصلاحات ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے بیڑے میں مزید 30 سے 35 نئے طیارے شامل کیے جائیں گے تاکہ قومی ایئرلائن کی سروسز کو بہتر بنایا جاسکے۔ ان کا عزم ہے کہ پی آئی اے کو دوبارہ اس مقام پر لے جایا جائے گا جہاں وہ اپنے سنہرے دور میں تھی۔
عارف حبیب کے مطابق ایئرلائن کی سروسز کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا، تمام شعبہ جات کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور پی آئی اے کے نام اور تشخص کو پہلے کی طرح روشن اور باوقار بنایا جائے گا۔