بابائے قوم کے یوم پیدائش پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری

image

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر نیا ملی نغمہ ”پیغامِ قائد“ جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ قائداعظم کے فرمودات پر مبنی ہے اور قیامِ پاکستان کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرتا ہے۔ نغمے میں قومی عزم، استقامت اور دشمن سازشوں کے مقابلے میں پاکستانی قوم کے پختہ ارادے کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ قائداعظم کی قیادت، بصیرت اور اصولوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جبکہ ان کے افکار سے وابستگی کے عزم کی تجدید اور پاکستان کے محفوظ اور باوقار مستقبل کا وژن بھی پیش کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یومِ قائد پر جاری کیا گیا یہ نغمہ قوم کی جانب سے بابائے قوم کے ساتھ گہری محبت اور عقیدت کی عکاسی کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US