میرا ایک مسلمان دوست ہے جو کہ ۔۔ بگ باس کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے رمضان کا 27 واں روزہ کیوں رکھتے ہیں؟ انکشاف کردیا

image

مقبول بھارتی ریئلیٹی ٹیلی وژن شو بگ باس کے سیزن 16 کے کنٹیسٹنٹ شیو ٹھاکرے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 27 رمضان کو ہمیشہ روزہ رکھتے ہیں۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے شیو ٹھاکرے سے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کی ماہِ رمضان سےجڑی کوئی یادیں ہیں؟

شیو ٹھاکرے نے سوال کے جواب میں بتایا کہ میرا ایک مسلمان دوست ہے جس کا نام ہے عون،تو ہم سب دوست رمضان میں اُس کے گھر جاتے ہیں اور سحری تک جاگتے ہیں پھر اس کی والدہ ہم سب دوستوں کو ایک ساتھ سحری کے لیے کھانا دیتی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے دوست کی امیّ ہم سب کو بالکل اپنے بیٹے کی طرح کھانا دیتی ہیں اور یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

شیو ٹھاکرے نے بتایا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ رمضان کا 27 واں روزہ لازمی رکھتا ہوں کیونکہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ بڑی رات ہوتی ہے اور اس رات کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد ضرور پوری ہوتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ مجھے رمضان کے بعد سب سے زیادہ انتظار شیر خورمے کا ہوتا ہے جو عید پر بنایا جاتا ہے اور میں ہر وقت اسے کھانے کے لیے تیار رہتا ہوں۔

You May Also Like :
مزید