کوئی میرا نام پکارتا ہے اور پھر ۔۔ ماہ نور حیدر کے گھر میں کس مخلوق کا بسیرا ہے؟ خوفناک واقعہ سنا دیا

image

"ایک دن جب جب میری مامام صبح فجر کی نماز پڑھنے کیلئے اٹھیں. تو نماز پڑھتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ بابا کمرے میں ہی ہیں۔ لیکن تھوڑی دیر بعد بابا گھر واپس آئے اور ماما نے انہیں خود باہر سے آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگیں کہ آپ تو ابھی کمرے میں تھے پھر اچانک باہر سے کیسے آ رہے ہیں؟ تو بابا نے جواب دیا کہ آج تو وہ ماما کے اٹھنے سے پہلے ہی واک کیلئے چلے گئے تھے"

یہ خوفزدہ کردینے والا قصہ سنایا ماڈل ماہ نور حیدر نے جنھوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں سالوں سے جنات کا بسیرا ہے.

ماہ نور کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں آسیب موجود ہیں ہیں کیونکہ آج کل کچن سے باقاعدہ ان نام کی آوازیں آتی ہیں اور جب وہ دیکھتی ہیں تو کوئی نہیں ہوتا۔

اتنا ہی نہیں بلکہ ماہ نور کے مطابق پہلے ان کی والدہ کا نام بھی پکارا جاتا تھا.

You May Also Like :
مزید