میں نے کاجول کو شادی کے لئے نہیں کہا بلکہ۔۔ اجے دیوگن اور کاجول کی شادی کیسے ہوئی تھی؟ حیران کن انکشاف

image

"میں واقعی نہیں جانتا کاجول اور میری شادی کیسے ہوئی. ہم پہلی بار ملے اور پھر اکثر ملنا شروع کردیا. ہم نے ایک دوسرے کو پروپوز نہیں کیا لیکن ایک دوسرے کو ہم سفر مان لیا.. لوگوں کو بھی اس وقت یہی لگتا تھا کہ ہم دونوں جلد شادی کر لیں گے"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکار اجے دیوگن کا جن کی کئی سال پہلے کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہے. اس کلپ میں اجے اپنی اور کاجول کی شادی سے متعلق گفتگو کررہے تھے.

فلم میں کئی بار اظہار محبت کرنے والے اداکار اجے کا کہنا ہے کہ ان کے اور کاجول کے خیالات ملتے جلتے تھے. اخلاقیات بھی ایک جیسی تھیں اس طرح ساری چیزیں ایک بہاؤ میں ہوتی چلی گئیں۔

واضح رہے بالی وڈ کی اس مشہور جوڑی کی شادی کو 25 برس گزر چکے ہیں. اجے کا تعلق پنجاب جبکہ کاجول مہاراشٹر اور بنگال سے تعلق رکھتی ہیں. ان تمام باتوں کے باوجود دونوں کی جوڑی کو مثالی مانا جاتا ہے.

You May Also Like :
مزید