حرا ترین کو قتل کی دھمکیاں کس نے دیں؟ عشق مرشد سے شہرت پانے والی حرا ترین کے چونکا دینے والے انکشافات

image

"مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تب اندازہ ہوا کہ لوگ مجھ سے ہی نفرت کرنے لگے ہیں. میرا انباکس دھمکی آمیز میسجز سے بھر چکا تھا"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ حرا ترین کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کی.

حرا کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ اسکرین شاٹس دکھا سکتی ہیں کہ کس طرح ان کو دھمکایا جارہا تھا. لوگ میسج کر کے کہتے تھے کہ اگر تم پروٹوکول کے باہر گئیں تو دیکھنا ہم تمھارے ساتھ کیا کرتے ہیں.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے حرا نے بتایا کہ وہ سنجیدہ پیغامات محسوس ہورہے تھے کیونکہ وہ مختلف آئی ڈیز سے بھیجے گئے تھے اور نہ تو ان میں تصاویر موجود تھیں اور نہ ہی ان کے فالوورز تھے. جس سے پتا چلتا تھا کہ خاص طور پر مجھے دھمکانے کے لئے ہی یہ اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں.

واضح رہے کہ مشہور ڈرامہ عشق مرشد میں حرا ترین نے مقامی سیاست دان کی بیٹی مہرین کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے دوست شاہمیر کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے.

You May Also Like :
مزید