میری قبر کی فکر مجھ پر چھوڑ دیں مومنہ اقبال نے برے کمنٹس کرنے والوں سے بدلہ کیسے لیا؟

image

"میں چاہوں تو قانونی کارروائی بھی کرسکتی ہوں لیکن ان لوگوں کی سوچ ان کی شکل جیسی ہی ہے. مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ گھر پر اپنی ماں، بیٹی، بہن اور بیوی کے ساتھ بھی یہی سب کرتے ہوں گے."

یہ کہنا ہے اداکارہ مومنہ اقبال کا جنھوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر چند نفرت بھرے پیغام بھیجنے والوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انھیں سخت سست سنا دیں.

مومنہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ لوگ مجھ سے زیادہ اسلام جانتے ہیں تو سوشل میڈیا پر کیا کررہے ہیں. مجھے کوئی نہ بتائے کہ میں کیا ہوں اور کیا کررہی ہوں. بے شک میری قبر میں میرے ساتھ اندر کسی کو نہیں جانا اس لئے میری قبر کی فکر مجھ پر ہی چھوڑ دیں.

آخر میں مومنہ اقبال نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی اس طرح اٹینشن مانگے گا تو وہ پوری طرح دیں گی. اگر کوئی سرعام ان پر تنقید کرے گا تو وہ بھی ایسے ہی جواب دیں گی.

You May Also Like :
مزید