کیا اقراء عزیز دوبارہ ماں بننے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر پر آخر شوہر یاسر حسین نے خاموشی توڑ دی

image

حال ہی میں اقرا عزیز اور یاسر حسین، وجاہت رؤف کی قوالی نائٹ ایونٹ میں نظر آئے۔ جہاں سے جوڑے نے اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ تصویریں سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں، کیونکہ ان کی تصاویر دیکھ کر مداحوں کو شک ہوا کہ اقرا عزیز اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے بیبی بمپ پر ہاتھ رکھ کر اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔

جس کے بعد یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا تنقیدی جواب دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ، "اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا تو جلد ہوجائے گا، ابھی نہیں ہورہا بھائی، آرام کریں۔"

یار رہے گزشتہ دنوں یاسر حسین نے ایک انٹرویو کے دوران دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہا، "انشاءاللّٰہ، دوسرے بچے کی پیدائش بہت جلد ہوگی۔"

You May Also Like :
مزید