نظریں جھکائے طواف کرتے رہے ۔۔ بلال عباس کی عمرہ کے دوران طواف کرتے ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور خوبصورت اداکار بلال عباس خان کی عمرہ کرتے ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ وہ مشہور ڈرامے عشق مرشد میں جلوہ گر ہیں جس کے بعد ان کی فین فالوونگ میں اضافہ ہوا ہے۔اداکار نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

بلال عباس نے اپنے عمرے سے متعلق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کسی قسم کی کوئی بھی پوسٹ شیئر نہیں کی ہے۔

اداکار کے فین اور دیگر سوشل میڈیا پیجز پر تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اُنہیں مکہ مکرمہ میں، مطاف میں طواف کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال عباس خان نہایت عاجزانہ انداز میں، خانہ کعبہ کے احترام میں نظریں جھکائے طواف کر رہے ہیں۔

You May Also Like :
مزید