Chicken Cigar Recipe in Urdu

Chicken Cigar Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Chicken Cigar Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Chicken Cigar Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:25 - 0:20

comments Comments

0

reviews Views

3325

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

anila from
چکن سگار (INGREDIENTS)
  1. چکن کا قیمہ تین سو گرام
  2. ہری پیاز ایک عدد
  3. (انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا
  4. پارسلے ایک چوتھائی گٹھی
  5. (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  6. نمک حسب ذائقہ
  7. ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  8. (دار چینی آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  9. کشمش پچیس گرام
  10. (پیاز ایک عدد ﴿درمیانی
  11. (مانڈہ آدھا کلو ﴿ثابت
  12. میدہ آدھا کھانے کا چمچ
  13. زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ
METHOD
  • پہلے چوپر میں چکن کا قیمہ، ہری پیاز، آدھا انڈا، پارسلے، نمک، کالی مرچ، ادرک کا پیسٹ، دار چینی، کشمش اور پیاز شامل کرکے خوب اچھی طرح پیس لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔
  • اب مانڈہ کی چار بائی چھ کی لمبی چوڑی پٹیاں کاٹ لیں۔
  • پھر باقی آدھے انڈے میں میدہ شامل کرکے تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیسٹ تیار کرلیں۔
  • اب پٹیوں کے ایک طرف چکن کا قیمہ رکھیں اور اس کو ایک یا دو انچ فولڈ کرنے کے بعد دونوں سائیڈوں کے کنارے فولڈ کرلیں۔
  • اس کے بعد آخری کنارے پر میدے والا مکسچر لگا مکمل فولڈ کرلیں۔
  • اب اوون ٹرے کو ہلکا سا چکنا کرکے یہ سارے سگار اس پر رکھتے جائیں۔
  • آخر میں زیتون کے تیل کو برش کریں اور اوون میں ایک سو نوے ڈگری پر اسے بارہ سے پندرہ منٹ تک بیک کرلیں۔
  • سنہرا رنگ آنے پر نکال کر ٹومیٹو کیچپ یا کسی بھی سوس کے ساتھ سرو کریں۔
Reviews & Discussions