Bihari Kabab

(by hamna from karachi)
Making delicious food is now easy. You can prepare all kind of food by just checking the recipes online. Get access to some unique and easy to make recipes at home. Give your feedback in this regard.

اجزاء:
انڈرکٹ یا ران کا گوشت...... 1/2کلو پسی ہری مرچ 3.......-5عدد باریک کٹا ہراد ھنیا اور پودینہ........ 1/4گٹھی گھی یا تیل...... 1/4کپ ہلدی ...... 1چائے کا چمچہ خشک میتھی........ 1چائے کا چمچہ پسی لال مرچ......... 1کھانے کا چمچہ کُٹی لال مرچ...... 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ ...... 2کھانے کے چمچے خشخاش ...... 2کھانے کے چمچے پپیتے کا پیسٹ...... 3کھانے کے چمچے نمک......... حسب ذائقہ

ترکیب:
پہلے 1/2کلو گوشت کو پتلے پتلے لمبے سلائس کا ٹ لیں ۔ اگر ران کا گوشت ہے تو پہلے حسب ذائقہ نمک اور3کھانے کے چمچے پپیتے کا پیسٹ لگاکر 10سے 15منٹ رکھ دیں ۔ اگر انڈرکٹ ہے تو پتلے سلائس کاٹ کر 2کھانے کے چمچے خشخاش ، 3-5عدد پسی ہری مرچ ، 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کو پیسٹ ، 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، 1کھانے کا چمچہ کُٹی لال مرچ ، 1چائے کا چمچہ ہلدی ، 1چائے کا چمچہ خشک میتھی ، پپیتے کا پیسٹ ، حسب ذائقہ نمک ، 1/4گٹھی ہر ا دھنیا ، پودینہ اور تما م اجزاءمیں میری نیٹ کر کے 10سے 15منٹ رکھ دیں ۔ اس کے بعدچٹنی والی سیخوں پر زگ زیگ کی طرح اسے پروئیں ، کوشش کریں کہ درمیان میں ذرا سی بھی جگہ نہ رہے ۔ کوئلے کی آگ کوذرا سا تیز رکھیں اور سیخوں کو انگیٹھی پر رکھ کر ایک طر ف سے اچھا ساکلر دیں ۔ جب گولڈں کلر آجائے تو دوسرے طرف بھی گولڈن کرلیں ۔ خیال رہے کہ بار بار اس کی سائید تبدیل نہیں ہوگی ۔ ذائقہ اچھا کرنے کے لیے سینگنے کے دوران اگر ان پر تھوڑا تھوڑا مکھن لگاتے جائیں تو ان کا ذائقہ بڑھ جاتاہے۔

10962 Views
More Barbeque
 
Reviews on Bihari Kabab

Bihari Kabab - Above is the Bihari Kabab recipe by which you can make Bihari Kabab easily anywhere around the world. All the ingrediants & method are provided for your assistance. Enjoy the delicious of Bihari Kabab recipes at Hamariweb.com

MORE ON RECIPES
MORE ON HAMARIWEB