مسلمان خاندان سے بدتمیزی کا واقعہ ۔۔ بھارتی اداکارہ غصے میں آگئیں، کیا کہا دیکھئے

image

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف آج بھی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے،جیسا کہ حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی تھی۔ اس پر بھارتی اداکارہ نے آواز اٹھائی ہے۔

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔

اداکارہ نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کےلیے ہیں جن کےلیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔

یاد رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی، رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔

You May Also Like :
مزید