مجھے موٹی اور بڈھی کہتے ہیں کیونکہ سابق ملکہ حسن لارا دتہ نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

image

"ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے. لوگوں نے مجھے بوڑھی اور موٹی تک کہہ دیا لیکن میری زندگی میں ان باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ ایسا بولنے والے دراصل خود اپنی سوچ کا اظہار کررہے ہوتے ہیں"

یہ کہنا ہے بھارتی اداکارہ اور سابق ملکہ حسن کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے متعلق اپنی رائے دی.

لارا دتہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے لیے زیادہ سوچتی ہوں، میری سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالوؤنگ نہیں ہے اس کے باوجود بھی مجھے ٹرول کیا جاتا ہے. سوشل میڈیا پر خود کو ڈالنے سے پہلے برے تبصروں کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے.

لارا دتہ نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر وہی چیزیں شیئر کروں گی جو میرے لیے خاص ہوں گی اور جو میرے حقیقی چاہنے والے ہوں گے وہ اسے پسند کریں گے۔ شاید میں خوش قسمت ہوں مجھے زیادہ تنقید اور نامناسب تبصروں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اور سوشل میڈیا پر کچھ لوگ صرف منفی تبصرہ کرنے آتے ہیں، لہذا انہیں نظر انداز کرنے میں ہی سکون ہے۔

واضح رہے کہ لارا دتہ 2000 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیت چکی ہیں جب کہ اس کے بعد اداکاری بھی کی. گزشتہ کچھ سالوں میں شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد لارا کو وزن بڑھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

You May Also Like :
مزید