بچے میری بات نہیں سنتے عامر خان ایوارڈ شوز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟

image

"میرے بچے تو میری سنتے ہی نہیں ہیں۔ اس شو پر آنے کے لیے گھر میں بہت بحث ہوئی کہ مجھے کیا پہن کر جانا چاہیے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ یعنی عامر خان کا جن کا کپل شرما شو میں بطور مہمان شرکت کرنے کے ٹریلر اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے.

عامر نے بتایا کہ وہ شارٹس پہن کر شو میں آنا چاہتے تھے لیکن بچوں نے پینٹ پہنا دی۔

ایک سوال کے جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کا وقت بہت قیمتی ہے اسکا بہتر استعمال کرنا چاہیے یہی وجہ ہے کہ وہ ایوارڈ شوز میں شرکت نہیں کرتے.

ایک موقع پر کپل شرما، عامر خان سے یہ کہتے ہیں کہ آپ کو نہیں لگتا کہ اب آپ کو سیٹل ہوجانا چاہیے جس پر عامر خان ہنس پڑتے ہیں.

You May Also Like :
مزید