رنبیر جیسے لڑکے کی تلاش ہے۔۔ امر خان نے اپنے آئیڈیل دلہا کی کون سی خصوصیات بتا دیں؟

image

"میں اپنی ہی فیلڈ کے کسی لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پھر حالات سنبھالنا مشکل ہوجاتا ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ امر خان کا جنھوں نے ندا یاسر اور یاسر نواز کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنی شادی کے متعلق گفتگو کی.

امر خان کا کہنا تھا کہ انھیں شادی کے لئے رنبیر کپور جیسے لڑکے کی تلاش ہے اور وہ ایسے ہی لڑکے سے شادی کریں گی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے امر خان نے مزید کہا کہ انھیں فلم اینیمل میں رنبیر کپور بالکل اچھے نہیں لگے لیکن راک اسٹار میں رنبیر کا کردار بہت پسند آیا..انہیں رنبیر کپور جیسی شکل اور دانش نواز جیسی فطرت والے انسان کی تلاش ہے جس سے وہ شادی کرسکیں۔

You May Also Like :
مزید