میرے بارے میں بات کررہے تھے اور ۔۔ شبیر جان اور نعمان اعجاز نے سالوں پہلے ایسا کیا کہا تھا جو صبا فیصل آج تک نہیں بھولیں؟

image

"میں نے خبریں پڑھنا چھوڑا اور اداکاری کی طرف آئی تو لوگ میری آواز سے پہچان لیتے تھے کہ خبریں پڑھنے والی آگئیں. کافی مشکلات بھی ہوئیں کیونکہ اداکار مجھے سیٹ پر بھی آنٹی کہہ دیتے تھے"

یہ کہنا ہے معروف سینیئر اداکارہ صبا فیصل کا جنھوں نے حال ہی میں وصی شاہ کے شو میں شرکت کرتے ہوئے اپنے کیریئر کے متعلق کئی باتیں کیں.

صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ اداکاری شروع کی تو شروع میں ایک بار وہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچیں تو شبیر جان اور نعمان اعجاز ان کے متعلق بات کرتے ہوئے انھیں آنٹی کہہ رہے تھے.

صبا فیصل نے کہا کہ اگرچہ وہ وہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کئی بار کام کرچکی ہیں اور بہت پسند بھی کرتی ہیں اس کے باوجود یہ بات وہ کبھی نہیں بھول سکتیں. صبا نے بتایا کہ وہ شبیر جان اور نعمان اعجاز کو یہ بات یاد بھی دلاتی ہیں لیکن وہ اسے نہیں مانتے.

واضح رہے کہ صبا فیصل ایک اور شو میں اس بات کا اظہار کرچکی ہیں کہ انھیں آنٹی لفظ سے سخت نفرت ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی انہیں آنٹی کہ کر نہ بلائے۔

You May Also Like :
مزید