اپنی دلہن سے تو بات ہی نہیں کررہا ۔۔ شادی میں ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی دکھانے پر صارفین نے دلہا کو کھری کھری سنا دی

image

"دلہن سے تو بات ہی نہیں کررہا"

"پتا نہیں بیچاری دلہن کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی"

یہ تبصرے ہیں سوشل میڈیا صارفین کے جو حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دلہا کی اداکارہ ہانیہ عامر سے مسلسل گفتگو کی تصاویر دیکھ کر سخت برہم ہیں.

کہا جارہا ہے کہ مشہور اداکارہ ہانیہ عامر، دلہن کی قریبی سہیلی ہیں اسی وجہ سے دلہن کے ساتھ ساتھ موجود بھی تھیں البتہ تصاویر میں دلہا کا اپنی نئی نویلی دلہن کو نظر انداز کرنا صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھایا

شادی کی تقریب میں ہانیہ عامر کے علاوہ اداکار زویار، دانیال ظفر اور سہیل احمد بھی موجود تھے۔

You May Also Like :
مزید