عمار احمد کی حنا رضوی سے شادی کیسے ہوئی؟ شادی کے بعد جوڑے نے اہم انکشافات کردیے

image

اداکارہ حنا رضوی حال ہی میں عمار احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں جو شادی کے بعد پہلی بار پروگرام میں نظر آئے۔

دونوں کی شادی کیسے ہوئی اس حوالے سے حنا رضوی کے شوہر نے بتا دیا۔

حنا رضوی کے شوہر عمار احمد خان نے بتایا ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 15 سال سے جانتے ہیں میں ان کا شروع سے مداح ہوں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پاکستانی فلموں کی لیجنڈ اداکارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان نے اپنی شادی سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔

عمار احمد خان نے بتایا کہ ہم تھیٹر میں کام کیا کرتے تھے، حنا بہت سلجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور مشکل ترین کردار بھی بخوبی نبھاتی ہیں۔

شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی رشتے کی کامیابی کیلئے ذہنی ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے جو ہمارے درمیان ہے جو خواب میرے ہیں وہی حنا کے بھی ہیں۔

You May Also Like :
مزید