وزیرِاعظم شہباز شریف کی کرسمس تقریب میں خصوصی شرکت

image

اسلام آباد میں بدھ کے روز وزیرِاعظم شہباز شریف نے خصوصی کرسمس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں وفاقی وزرا، اراکینِ پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارتکاروں اور تمام اقلیتی برادریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خیل داس کوہستانی نے وزیرِاعظم کی حکمرانی اور معیشت کی بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ وزیرِاعظم اقلیتی برادریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پڑوسی ملک بھارت کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو امتیازی سلوک اور بدسلوکی کا سامنا ہے، جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

کھئیل داس کوہستانی نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے خلاف اقدامات اور پلوامہ جیسے واقعات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستانی افواج کے مؤثر ردعمل کو بھی سراہا اور کہا کہ قوم وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔

رکنِ قومی اسمبلی نیلسن عظیم نے کہا کہ مسیحی برادری ملک کے ہر شعبے میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کرسمس کی خوشیوں میں تمام شہریوں کے ساتھ شریک ہونے پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے بھی کرسمس کا پیغام دیا اور امن، محبت، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US