لاجواب اور خوشبودار مٹر پلاؤ ۔۔ دوپہر میں کچھ ہلکا مگر مزیدار کھانے کا دل ہے تو بنائیں یہ سادہ پلاؤ، آلو کے کباب کے ساتھ

image

مٹر پلاؤ بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں 1 عدد پیاز (باریک کٹی ہوئی) ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں، پھر اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کر کے ہلائیں

۔ اب ½ چمچ زیرہ اور 1 چمچ سونف، 3 ہری مرچ اور آدھا ٹکڑا ادرک کا کاٹ کر اچھے سے پیاز کو گولڈن کر کے اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں

۔ پھر 500 گرام مٹر اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلائیں، اب ایک ٹماٹر ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں اور اسکے بعد 4 کپ پانی شامل کرکے ڈھکن لگا دیں

۔ پانی میں ابال آنے لگے تو اس میں 4 کپ چاول، ½ چمچ سرکہ، 1 چمچ دھنیا پاؤڈر اور ½ چمچ گرم مصالحہ پاؤڈر ڈال کر چاولوں کو ہلائیں اور ڈھکن لگا کر پکنے دیں

۔ جب پانی سوکھنے لگے تو چولہا بلکل ہلکا کر کے اسے دم پر رکھ دیں، تھوڑی دیر بعد چیک کریں اگر دھواں آجائے تو چولہا بند کردیں۔

۔ مزیدار مٹر پلاؤ تیار ہے، اب اسے آلو کی ٹکیا (کباب) اور سلاد کے ساتھ نوش فرمائیںپلاؤ اور آلو کے کباب کی مکمل ریسیپی نیچے ویڈیو میں دی گئی ہے

You May Also Like :
مزید

Matar Pulao With Kabab

Matar Pulao With Kabab - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Matar Pulao With Kabab. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.