جگ سے پانی رستا ہے اور مصالحہ صحیح نہیں پس رہا تو۔۔ بلینڈر مشین کے 3 بڑے مسائل گھر بیٹھے ٹھیک کرنے کے طریقے

image

بلینڈر مشین روزانہ استعمال ہونے والی چیز ہے. اس لئے اگر اس میں چھوٹی موٹی چھوٹی موٹی خرابی پیدا ہوجائے تو بنوانے میں کئی دن لگ جاتے ہیں تن تک خاتون خانہ کا کام بڑھ جاتا ہے. اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسے طریقے بتائے جارہے ہیں جن سے آپ گھر بیٹھے بھی اپنی بلینڈر مشین کی کچھ خرابیاں دور کرسکتی ہیں.

گرائنڈر کے بلیڈ تیز کرنے کا طریقہ

اگر گرائنڈر میں مصالحہ اچھی طرح اور باریک نہیں پس رہا تو یقینی طور پر اس کے بلیڈز کی تیزی ختم ہوگئی ہے. اس کو تیز کرنے کے لئے پہاڑی نمک کا چھوٹا ٹکڑا اس میں ڈال کر چلا دیں. تھوڑی دیر میں بلیڈز کی دھار تیز ہوجائے گی اور مصالحہ باریک پسنے لگے گا.

جگ میں اوپر سے پانی گرنے لگے

اگر بلینڈ کرتے ہوئے پانی جگ کے اوپر سے گرنے لگے تو ڈھکن پر بڑا ربر بینڈ چڑھا دیں اور پھر بلینڈر کو بند کریں. اس طرح ڈھکن ٹائٹ رہے گا اور پانی نہیں گرے گا. مزید معلومات کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں

جگ نیچے سے رسنے لگے تو

اگر بلینڈر میں نیچے سے پانی رسنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو یہ اچھی طرح فکس نہیں ہے یا پھر اس کے بلیڈز ڈھیلے ہوگئے ہیں. ان کو اسکرو ڈرائیور کی مدد سے کھول کر دوبارہ اچھی طرح لگا کر ٹائٹ کردیں.

You May Also Like :
مزید

Blender Machine Fixing Methods

Blender Machine Fixing Methods - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Blender Machine Fixing Methods. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.