لوشن کی بوتل کا پمپ خراب ہو تو ایسے ٹھیک کریں ماچس کی ڈبیا میں چاول رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ کار آمد ٹوٹکے

image

ماچس بظاہر سستی سی چیز ہے لیکن اکثر ایسا ہوتا ہے کہ گھر میں کوئی بچہ یا مرد نہیں ہوتا اور ماچس نہ ملے تو بڑی مصیبت ہوجاتی ہے. اسی لئے آج ہم آپ کو ماچس کی ایک چھوٹی مگر کام کی ٹپ بتانے جارہے ہیں.

ماچس کی ڈبیا میں چٹکی بھر کچے چاول ڈال دیں. اس طرح ڈبیا میں نمی نہیں آئے گی اور ہلکی پھلکی نمی کو بھی چاول جذب کرلے گا جس سے ماچس کی تیلیاں خراب ہونے سے بچ جائیں گی. تیلیاں ختم ہوتے ہی چاول نئی ڈبیا میں ڈال دیں.