چھت سے آنے والی گرمی سے چھٹکارہ پائیں اور کریں اس کی تپش کا خاتمہ، جس سے گھر رہے ہمیشہ ٹھنڈا

image

گرمی میں جہاں کھڑکیاں اور دروازے بند کرکے سکون حاصل کرنے کا سوچا جاتا ہے، وہیں دھوپ سے تو بچت ہو جاتی ہے مگر گرمی کی وجہ سے حبس ہو جاتا ہے اور دم گھٹنے لگتا ہے اور مجبوراً کھڑکیاں کھول دیتے ہیں۔ جس کی وجہ دراصل یہ ہے کہ ہمارے گھروں کی چھتوں میں سریہ استعمال ہوتا ہے جو اس کو مضبوط بناتا ہے، گھر کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یہ گرمی کو اپنے اندر جزب کرلیتا ہے جو پورے گھر کو گرم کر دیتا ہے۔

ایسے میں آج وومن کارنر ہماری ویب سے جانیئے گھر کو اور گھر کی چھت کی جانب سے آنے والی گرمائش اور تپش کو کم کرنے کے ایسے آسان طریقے جن سے گرمی میں آپ کو اے سی کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

آسان ٹپس:

٭ گھر کی چھت پر چارکول کا پاؤڈر پانی میں مکس کرے لگائیے اور اس کے اوپر تھرماپول کی شیٹ رکھ کر پلاسٹک سے ڈھک دیں، اس سے گھر کو ٹھنڈک بھی ملے گی اور سورج کی تپش تھرماپول اپنے اندر جزب کرلے گا۔

٭ گھر میں ہلکے رنگ کے پردوں اور ہلکی بیڈ شیٹس کا استعمال کریں اور گہرے رنگوں سے اجتناب کریں۔ تاکہ گرمی زیادہ نہ لگے۔

٭ کیلشیئم بائی کاربونیٹ کا پاؤڈر دوپہر کے وقت گھر کی چھت پر چھڑکیں، اور ہلکا سا پانی کا سپرے کریں، اس کیمیکل سے آنے والی ٹھنڈک چھت کو ٹھنڈا کرتی ہے۔

٭ کھڑکی میں ایک پانی کی بوتل رکھیں جس میں چند پتیاں پودینے کی ڈال دیں اور اس کا منہ کھلا رکھیں، بس یہ دھیان کریں کہ پانی نہ گرے، اس طریقے سے پودینے کی خوشبو گھر بھر میں مہکے گی اور ساتھ ہی گرمی کو بھی دور بھگائے گی۔

٭ گھر میں نیم کے پتوں کو رکھیں، یہ بھی ماحول کو اچھا اور فریش رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Ghar Ko Thanda Karne Ka Tarika

Ghar Ko Thanda Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Ghar Ko Thanda Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.