کیا آپ بھی گھر کے فرنیچر میں لگی دیمک سے پریشان ہیں؟ تو جانیے اس سے نجات کے چند آسان نسخے

image
آج کل دیکھا جائے تو دیمک ہر گھر کا مسئلہ بن چکی ہے۔ دیمک عموماً لکڑی کے فرنیچر، دروازوں یا پھر سیلن والی جگہوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ لیکن دیمک زیادہ تر لکڑی کے فرنیچر پر ہی لگتی ہے۔

دیمک مار دواؤں یا اسپرے کروانے سے دیمک سے نجات مل تو جاتی ہے لیکن اتنی رقم خرچ کرنے کے بعد ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں دیمک دوبارہ نہ ہوجائے۔ اس لیے آج ہم یہاں آپ کو کچھ گھریلو ںسخے بتاتے ہیں جو اس مسئلے کے حل کے لیے نہایت مفید اور کم خرچ سمجھے جاتے ہیں۔

پہلا طریقہ

مٹی کا تیل

  • *  اسپرے بوتل میں مٹی کا تیل بھر لیں۔

  • * پھر دیمک لگی جگہ پر اچھی طرح زیادہ سا اسپرے کریں تاکہ وہ جگہ مٹی کے تیل سے تر ہوجائے۔

  • * اس نسخے کو آزمانے کے بعد واضح فرق آپ کے سامنے ہوگا۔

دوسرا طریقہ

گوشت کا پانی

گائے یا بکرے کا گوشت تو سب کے گھر آتا ہے۔ لیکن اس کا پانی دیمک کے خاتمے کے لیے کسی مہنگی دیمک مار دوائی سے کم نہیں ہے۔

  • *  اس کے لیے اسپرے بوتل میں گوشت کا پانی بھریں۔

  • * اب اس پانی کو اسپرے بوتل کی مدد سے دیمک پر چھڑکاؤ کریں۔

  • * اس عمل سے دیمک کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تیسرا طریقہ

سفید سرکہ

سفید سرکہ بھی دیمک کے خاتمے کے لیے مفید ہے اور اس کے لیے بتائے گئے طریقہ استعمال کریں۔

  • *  آدھا گلاس سفید سرکہ میں 2 لیموں کا رس شامل کریں۔

  • * پھر اس مکسچر کو اسپرے بوتل میں بھر کے رکھ لیں اور دن میں دو مرتبہ اس مسچر کو اسپرے بوتل کی مدد سے دیمک میں چھڑکاؤ کریں اور کچھ دن تک یہ عمل جاری رکھیں۔

You May Also Like :
مزید

Deemak Se Nijat Ka Tarika

Deemak Se Nijat Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Deemak Se Nijat Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.