مردان میں خواتین کیلئے پنک بس سروس شروع

image
مردان میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔

مردان میں خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز ہوگیا ہے،بسوں میں صرف خواتین اور ان کے بارہ سال تک کے بچے سفر کرسکیں گے۔

پنک بس سروس کے فوکل پرسن محمد واجد کے مطابق جاپان حکومت کے تعاون سے پنک بس سروس کے لئے مردان کو سات بسیں فراہم کی گئیں ہیں ۔

شہر کے اندر چلنے والی ان بسوں میں صرف خواتین اور ان کے بارہ سال تک کے بچے سفر کرسکیں گے جس کے لئے اسٹاپ ٹو اسٹاپ 20 روپے کا کرایہ مقرر کیا گیا ہے ۔

پنک بسوں کی ڈرائیونگ مرد ڈرائیورز کریں گے تاہم ان بسوں کے کنڈیکٹرز خواتین ہونگی۔

News source : Jang

You May Also Like :
مزید