پہلے 7 پھیرے ہوئے پھر نکاح بھی ہوگیا ہندو لڑکی اور مسلمان لڑکے کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

image

نیویارک میں رہنے والے عادل حسن اور پرگیہ پانڈے نے انٹرفیتھ میرج کرتے ہوئے پہلے ہندو رسم و رواج کے مطابق 7 پھیرے لیے اور اس کے بعد دونوں کا نکاح بھی ہوا.

اگرچہ غیر اسلامی ممالک میں انٹر فیتھ شادیوں کا رواج بہت زیادہ نیا نہیں ہے اس کے باوجود اس قدر دھوم دھام سے اور اہتمام سے انٹرفیتھ شادی کے واقعات کم ہی سامنے آتے ہیں. کیونکہ ایسی شادیاں کرنے والے جوڑے زیادہ تر کورٹ میرج کو ترجیح دیتے ہیں.

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عادل اور پرگیہ دونوں کے ہی خاندان اس انٹرفیتھ شادی میں شریک ہیں. جبکہ شادی روایتی مشرقی سجاوٹ کے ساتھ اٹلی میں منعقد کی گئی ہے.

سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق دونوں نے بھارتی ڈیزائنر کے کپڑے زیب تن کیے اور ہندو رسومات کے مطابق دلہا دلہن نے ایک دوسرے کے گلے میں ہار ڈالا اور پھر نکاح کیا.

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اس شادی کو مسلمان صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. کیونکہ اسلامی قوانین کے مطابق مسلمان مرد صرف الہامی کتاب کو ماننے والی خواتین سے شادی کرنے کے پابند ہیں.

You May Also Like :
مزید