پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 بچوں کوجنم دیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق، تمام نوزائیدہ بچے اور ماں مکمل طور پر تندرست اور صھت مند ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ، خاتون کے نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔