جینز پر مشین نہیں چلتی تو یہ طریقہ آزمائیں سلائی مشین سے جڑی 3 ٹپس جو ہر عورت کو معلوم ہونی چاہئیں

image

گھر میں سلائی مشین کرنے والی خواتین کو چھوٹے موٹے مسائل کا سامنا ہوتا ہے جن کو حل کرنے کے لئے ہم کچھ سستے اور آسان ٹپس لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔

آج کل کی سوئیاں اتنی مضبوط نہیں ہوتیں اور موٹے کپڑوں پر پھنس کر ٹوٹ جاتی ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کسی خالی دوائی کا پیکٹ لیں اور سلائی مشین سے دھاگہ نکال کر سوئی کے نیچے رکھ کر 3 سے 4 بار چلائیں۔ اس طرح سوئی کی دھار تیز ہوجائے گی اور وہ موٹے کپڑے پر آسانی سے چلنے لگے گی۔

کسی بھی استعمال شدہ فیس ماسک کے اوپر کا حصہ کاٹ کر اس میں فالتو کترنیں بھر دیں اور اس کو کٹی ہوئی ڈوری سے باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔ اب کوئی بھی گول ٍڈبیا لیں اور باہر کے حصے کی طرف دونوں طرف سے چپکنے والا ٹیپ لپیٹ دیں۔ جبکہ ڈھکن کے اوپری حصے پر گلو کی مدد سے ماسک کی پوٹلی چپکا دیں۔ بہتر طریقہ دیکھنے کے لئے ویڈیو دیکھیں

اس پوٹلی کے اوپر آپ سوئیاں اور دیگر پنیں چپکا سکتی ہیں۔ جبکہ ڈبیا کے اندر بٹنز وغیرہ رکھے جاسکتے ہیں۔ ٹیپ والے حصے پر مختلف ریلیں چپکا دیں۔ یہ آپ کی سلائی مشین کا پھیلاوا سمیٹنے کے لئے خوبصورت سی ملٹی پرپز ڈبیا بن گئی ہے۔

گھروں میں پرانے تار وغیرہ پڑے ہوتے ہیں اس کے علاوہ پرانی بیلیں اور کپڑوں کی کترنیں موجود ہوتی ہیں۔ ان کو سمیٹنے کے لئے ماسک کی ڈوریاں بہترین ہیں کیونکہ ان میں الاسٹی سٹی زیادہ ہوتی ہے اور آسانی سے چیزوں پر گرفت بن جاتی ہے۔

You May Also Like :
مزید

Silai Machine Kay 3 Masail Or Un Kay Hul

Silai Machine Kay 3 Masail Or Un Kay Hul - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Silai Machine Kay 3 Masail Or Un Kay Hul. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.