Kabab Curry Recipe in Urdu

Kabab Curry Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Kabab Curry Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Kabab Curry Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

Kabab Curry Recipe in Urdu

Person Person

6

time Time

0:40 - 0:20

comments Comments

1

reviews Views

13800

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

jasmeen from
کباب کری (INGREDIENTS)
  1. بکرے کا قیمہ ------- ایک کلو
  2. سونف پاؤڈر ------ تین چائے کا چمچ
  3. ادرک پاؤڈر ------ ڈیڑھ چائے کا چمج
  4. پسی لال مرچ ------ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  5. بڑی الائچی ----- چھ عدد
  6. کوکنگ آئل ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  7. انڈہ ------ ایک عدد
  8. گریوی کے لیے:
  9. دہی ----- 5 کھانے کے چمچ
  10. کوکنگ آئل ----- چھ کھانے کے چمچ
  11. پسا گرم مصالحہ ----- دو چائے کے چمچ
  12. لونگ ----- آٹھ عدد
  13. دارچینی 2 انچ کا ٹکڑا ------ دو عدد
  14. ٹماٹر ------ چار عدد
  15. ٹماٹو پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمج
  16. لال مرچ پاؤڈر ----- دو کھانے کے چمچ
  17. ادرک پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
  18. نمک ----- حسب ذائقہ
  19. ہرا دھنیا ----- بیس گرام
METHOD
  • کباب بنانے کے لیے:
  • قیمے کو دو دفعہ فوڈ پروسیسر یا مشین سے نکال لیں- اب سونف٬ ادرک پاؤڈر اور بڑی الائچی کے بیج نکال کر پیس لیں- باقی تمام مصالحوں کے ساتھ بکرے کے قیمے میں ملائیں- پھر اس میں تیل٬ نمک اور انڈہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں- ہاتھوں کو گیلا کر کے مکسچر کے گول اور 3 انچ لمبے کباب بنا کر رکھتے جائیں-
  • گریوی بنانے کے لیے:
  • دہی کو پھینٹ لیں- ایک بڑے سائز کے پین میں تیل گرم کر کے لونگ اور دارچینی کو ایک منٹ تک فرائی کریں- پھر اس میں ٹماٹر ڈالیں اور ٹماٹر کا پانی خشک ہونے تک پکائیں- اب اس میں ٹماٹو پیسٹ ملا کر چمچ چلاتے جائیں- ساتھ ہی لال مرچ پاؤڈر ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں- اس کے بعد دہی شامل کر کے چمچ چلاتے رہیں٬ تاکہ دہی کے دانے نہ بنیں- سونف اور ادرک پاؤڈر ڈال کر 5 منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں- پھر اس میں 5 کپ گرم پانی ڈال کر ابال لیں- آنچ ہلکی کر کے پہلے سے بنائے کباب آہستہ سے ڈالیں اور تقریباً 20 منٹ تک پکنے دیں٬ چمچ مت چلائیں- اگر کباب کو ہلانا پڑے تو برتن کو کپڑے سے پکڑ کر پورا برتن ہلائیں٬ تاکہ کباب ٹوٹنے نہ پائیں- آخر میں آنچ تیز کر کے مزید 5 منٹ تک پکائیں- جب گریوی پر آئل آجائے تو چولہا بند کر کے گرم مصالحہ اور باریک کٹا ہوا دھنیا ڈال دیں- گرم گرم چپاتی یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں-
Reviews & Discussions

Recipes posted point wise makes it easier for new learners like me to follow it properly and get the desired results. Similarly, this Kabab Curry recipe listed step by step makes my cooking fun.

  • Affery, Islamabad
  • Wed 31 Aug, 2016