Gobhi Aloo Makhani Recipe in Urdu

Gobhi Aloo Makhani Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Gobhi Aloo Makhani Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Gobhi Aloo Makhani Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:30 - 0:20

comments Comments

0

reviews Views

5016

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

asma from
گوبھی آلو مکھنی (INGREDIENTS)
  1. آلو ----- آدھا کلو
  2. پھول گوبھی ----- آدھا کلو
  3. مٹر (ابلی ہوئی) ----- ایک پیالی
  4. دہی (پھینٹی ہوئی) ----- دو سو پچاس گرام
  5. پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک عدد
  6. ہری مرچیں ----- چھ عدد
  7. ہرا دھنیا ----- آدھی گڈی
  8. مکھن ----- سو گرام
  9. رائی دانہ ------ ایک چائے کا چمچ
  10. پسی ہوئی ہلدی ----- آدھا چائے کا چمچ
  11. ثابت سفید زیرہ ----- دو چائے کے چمچ
  12. کٹی ہوئی لال مرچ ---- دو چائے کے چمچ
  13. لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچ
  14. نمک ---- ایک چائے کا چمچ
  15. تیل ----- چار کھانے کے چمچے
  16. ہری پیاز ٬ ٹماٹر ----- سجانے کے لیے
METHOD
  • آلو اور پھول گوبھی کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں- فرائنگ پین میں مکھن گرم کریں٬ آلو اور گوبھی تل کر نکال لیں اور مکھن محفوظ کرلیں- دہی میں پیاز ملا کر پیس لیں- کڑاہی میں بچا ہوا مکھن اور تیل گرم کریں اس میں زیرہ اور رائی بھونیں پھر ہلدی٬ پسی ہوئی پیاز اور دہی٬ لال مرچ اور نمک شامل کر کے تھوڑی دیر تک بھونیں- اس میں گوبھی٬ آلو٬ مٹر اور ہری مرچیں ڈال کر دم پر رکھیں- اسے ڈش میں نکالیں پھر لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ملائیں اسے ہری پیاز اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں-
Reviews & Discussions