نادیہ خان کی پرانی تصویر وائرل، عمر پر سوشل میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی عمر سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث ہے۔ حال ہی میں نادیہ خان کی ایک پرانی تصویر وائرل ہوئی ہے جس کے بعد صارفین ان کی عمر کے بارے میں مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

گزشتہ برس بھی نادیہ خان اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے عمر سے متعلق ایک بیان دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ چالیس سال کی عمر کی خواتین کو اچھی اسکن کیئر میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی اور کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ نادیہ خان کی عمر چالیس سے زیادہ ہے۔ بعد ازاں نادیہ خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 40 ہونا اور فورٹیز میں ہونا دو مختلف باتیں ہیں۔

اب ایک مرتبہ پھر نادیہ خان کی عمر زیر بحث آ گئی ہے جب ان کے ابتدائی ڈرامے پل دو پل کی ایک پرانی تصویر منظر عام پر آئی۔ یہ تصویر ڈرامے کی آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران شمالی پاکستان میں لی گئی تھی جس میں نادیہ خان معروف مصنفہ حسیـنہ معین اور اپنے ایک ساتھی اداکار کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

اس تصویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے نادیہ خان کی عمر پر تبصرے شروع کر دیے۔ ایک صارف نے لکھا یہ تصویر 1995 یا 1996 کی ہے، اگر نادیہ خان آج بھی 40 سال کی ہیں تو اس وقت وہ صرف 10 سال کی ہوں گی۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا یہ ڈرامہ 1996 میں نشر ہوا تھا اور تصویر میں نادیہ خان کم از کم 19 سال کی لگ رہی ہیں اس حساب سے آج ان کی عمر 49 یا 50 بنتی ہے۔

ایک اور تبصرے میں کہا گیا کیا نادیہ خان واقعی اتنی بڑی ہیں؟ مجھے اندازہ نہیں تھا۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا یہ شو تقریباً 30 سال پرانا ہے اور نادیہ خان ابھی 40 کی ہوئیں یہ تو حیران کن ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ نادیہ خان کی عمر کنفرم 55 سال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US