عابدہ پروین کے انتقال کی خبروں پر بیٹی اور صوبائی وزیر ثقافت کا ردعمل آ گیا

image

سوشل میڈیا پر معروف گلوکارہ عابدہ پروین کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

عابدہ پروین کی بیٹی نے ان خبروں کی واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحت مند ہیں۔

درپیش صورتحال کی وضاحت کرتے ہوئے عابدہ پروین کی بیٹی نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز لاہور کے علاقے دلگران چوک کی رہائشی خاتون کا انتقال ہوا تھا جن کا نام عابدہ پروین تھا، جس کی بنیاد پر غلط فہمی پیدا کی گئی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے نامور گلوکارہ عابدہ پروین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کی صحت کے متعلق معلومات لی۔

بعدازاں صوبائی وزیر نے بتایا کہ میڈم عابدہ پروین مکمل صحتیاب ہیں اور ان کے حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں، انھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میڈم عابدہ پروین کے حوالے سے غلط مہم قابل افسوس ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈم عابدہ پروین کیلیے پوری قوم ہمیشہ دعاگو ہے، انھوں نے مزید کہا کہ رواں سال میڈم عابدہ پروین محکمہ ثقافت کی جانب سے منعقدہ پروگرامز میں شرکت کریں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US