جس نے یہ بھی حرکت کی ہے اللہ اسے دیکھ لے گا ۔۔ مشکل وقت میں ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کا ساتھ دینے والے یوٹیوبرز نے کیا کہا؟ دیکھیئے

image

ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں جس حوالے سے خود ڈکی بھائی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ڈیپ فیک بنانے والے شخص کو پکڑوانے میں 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

ویڈیو پیغام میں ڈکی بھائی نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی اہلیہ کی جعلی ویڈیو بنائی گئی ہے جس سے انہیں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس شخص کی شناخت کرکے اسے ایف آئی اے کے حوالے کریں گے اور وہ اس معاملے کی تہہ تک لازمی جائیں گے۔

اس موقع پر اروب جتوئی نے بتایا کہ جعلی ویڈیو سے انہیں بہت تکلیف اور پریشان کا سامنا کرنا پڑا اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ایسی ویڈیو کو رپورٹ بھی کریں۔

یوٹیوب سیلیبریٹیز کی جانب سے ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا کہا گیا ہے۔

معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر ربیکا خان نے لکھا کہ ہم آپ دونوں کے ساتھ ہیں، جس نے بھی یہ حرکت کی ہے اللہ دیکھ رہا ہے جلد ہی پکڑا جائے گا انشاءاللہ۔

ایک اور معروف یوٹیوبر مریم پرویز نے لکھا کہ آپ دونوں بالکل پریشان مت ہو، جو زندگی میں کچھ نہیں کرتے وہ یہی کرتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید