بھارتی حریف کو چانٹا کیوں مارا تھا؟ صرف 20 سیکنڈ میں بھارت کو ہرانے والے شاہ زیب رند سے سلمان خان بھی متاثر ہوگئے! دیکھیں

image

"اللہ کا شکر ہے میں بہت خوش ہوں. یہ جیت صرف میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہے. میں نے محنت کی اور کامیاب ہوا. مجھ پر بہت دباؤ تھا لیکن میری خواہش تھی کہ ملک کا نام روشن کروں"

یہ کہنا ہے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کا جنھوں نے دو روز پہلے دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستان کو جیت سے ہمکنار کیان پاکستانی فائٹرز شاہ زیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں ہرا دیا تھا.

شاہ زیب رند نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس فائٹ کے لیے انھوں نے بہت کافی محنت کی تھی. امریکا میں رمضان میں ٹریننگ کرنا بہت سخت اور مشکل ہوتا ہے اس کے باوجود انھوں نے اپنی ٹریننگ جاری رکھی. بھارت کے خلاف ہمیشہ بڑی فائٹس ہوتی ہیں.

بھارتی کھلاڑی کے رویے پر بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انھوں نے مجھ سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی تھی۔ جبکہ فائٹ کے بعد سلمان خان نے مجھے خود اپنے پاس بلایا اور میری تعریف کی. وہ مجھے پہلے سے جانتے ہیں کیونکہ وہ اور بھی کئی فائٹس دیکھ چکے ہیں. سلمان خان کے مجھے جیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لد جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو یار۔

جس پر شاہزیب نے انھیں کہا بچپن سے آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، آپ سُپر اسٹار ہیں۔

You May Also Like :
مزید