اپنا اسکول خرید کر گرا کیوں دیا؟ مشہور اداکار کی نئی پوسٹ نے دنیا بھر کے اساتذہ کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا

image

"میں اس جگہ کچھ نہیں بناؤں گا کیونکہ یہ میرے اس صدمے کی نمائندگی کرتی ہے جو مجھے بچپن میں استاد کے ہاتھوں مار کی وجہ سے پہنچتا تھا اور اب یہ صدمہ ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے"

یہ کہنا ہے عرب دنیا کی مشہور سیریز ”الشفق الفخر“ اور ”کرم“ کے نامور ترک اداکار چاغلار ارتغرل کا جنھوں نے بچپن میں اساتذہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے کا انوکھا بدلہ لے لیا.

چاغلار ارتغرل نے انسٹاگرام پر ایسی تصویر شئیر کہ جس میں انھیں ایک منہدم عمارت کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے. ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ یہ ان کا سابقہ اسکول تھا جسے انہوں نے خرید کر گرا دیا۔

جہاں کچھ لوگ اس پوسٹ کو تعلیم کی توہین قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں بڑی تعداد میں صارفین اساتذہ کے مار پیٹ والے رویوں کی بھی مذمت کررہے ہیں جس نے اتنے عرصے تک ایک شخص کے دل میں اسکول کے لئے نفرت پیدا کی.

You May Also Like :
مزید